بنیادی صفحہ / کیریر اور تعلیمی خبریں / ریا ست کے ہر ضلع میں میڈیکل کالج کا قیام :پاٹل

ریا ست کے ہر ضلع میں میڈیکل کالج کا قیام :پاٹل

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکلیس نیوز / 3 جولائی،2014
بنگلور/ریاست کے ہر غریب شخص کو بہترین ہیلتھ سرویس فراہم کر نے کیلئے ہر ضلع میں سرکاری میڈیکل کالج قائم کر نے کا فیصلہ ریاستی حکومت کے زیر غور ہے ،وزیر برائے میڈیکل ایجو کیشن ڈاکٹر شرن پر کاش پاٹل نے یہ بات بتا ئی ،وکاس سودھا کے آڈیٹوریم میں یوم ڈاکٹرس تقریب کا افتتاح کر نے کے بعد انہوں نے بتایا کہ ہر ضلع میں سرکاری میڈیکل کالج قائم کئے جانے کی صورت میں غریب طلباء کو بھی میڈیکل سیٹیں فراہم کرنا ممکن ہو گا ،بنگلور،رائچور ۔ہبلی سمیت اہم شہروں میں سوپر اسپیشالٹی قائم کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،انہوں نے بتا یاکہ ڈاکٹر س آج متعد مسائل اور چیلنجوں کے درمیان خدمت کر رہے ہیں اسکے باوجود صحت کے شعبہ میں ملک میں بہترین کارنامے انجام دیئے ہیں ،مر یضوں کے علاج کے موقع پر  ڈاکٹر س لوگوں کے دل جیتنے میں کامیاب ہو ئے ہیں ،چند ڈاکٹرس مریضوں سے بد سلوکی کر رہے ہیں ،ایسے ڈاکٹروں کو بدلنا ہوگا ،وزیر صحت  و خاندانی بہبود یو ٹی قادر نے بتا یاکہ صحت اور محکمہ خاندانی بہبود اور میڈیکل کے علاوہ تعلیمی محکموں کو ضم کرنے کی تجویز حکوت کے زیر غورہے ،انہوں نے بتا یاکہ محکمہ صحت میں  نئے منصوبہ نافذ کر نے کی ضرورت نہیں ہے ،اس کے بجائے ملازمین کی تنخواہ اور نئے عملہ کا تقرر کر نے کیلئے وزیر اعلی سدارامیا سے اپیل کی گئی ہے ،حالیہ دنوں میں ڈاکٹروں پر حملہ کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہاہے ،غیر ضروری حملہ کر نے والوں کے خلاف سخت کارروائی کر نے کیلئے وزیر داخلہ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا ہے ، ڈاکٹروں کی مدد سے ملک پو لیوسے پاک بنایا گیا ہے ، سرکاری اسپتالوں میں علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہے ،انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرس حکومت کے سامنے جو مطالبے کئے ہیں اس کو پو را کر نے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ،پرائیویٹ اسپتالوں کی چیلنجوں کے درمیان سرکاری اسپتال بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں ،وزیر برائے تعمیرات عامہ ڈاکٹر ایچ ایس مہادیوپا نے ڈاکٹروں کو مشورہ دیتے ہوے کہا کہ ڈاکٹرس توہم پر ستی چھوڑ کرمریضوں کا علاج کر یں ،لوگوں کے ڈاکٹروں پر زیادہ امیدیں وابستہ ہو تی ہیں ،میڈیکل سرویس کے ساتھ ساتھ سماجی ذمہ داری بھی اہم ہے ،خدمات کے موقع پر جو بھی ڈاکٹر غیر ذمہ دارای کا مظاہر ہ کر ے گا اسکو بخشانہیں جا ئے گا ،رکن اسمبلی ڈاکٹر سرینواس مورتی نے کہا کہ میڈیکل افسروں پر جو حملے ہو تے ہیں اس پر روک لگانے اور گرام پنچایت اور ضلع پنچایت اراکین پر ہو رہے ظلم کوروکنے کی اشد ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ سرکاری میڈیکل  افسروں کو اراضی کی سہولت فراہم کی جائے گی ،اس دوران میڈیکل شعبہ میں بہترین خدمات  انجام سینے والے ڈاکٹروں کی عزت افزائی کی گئی ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*