بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / وزیر اعظم مودی نے ‘من کی بات’ پروگرام میں  بیندور کے شادی شدہ جوڑے انودیپ اور منیشا  کو بیندور کے سومیشور ساحل کی صفائی پر خوب سراہا

وزیر اعظم مودی نے ‘من کی بات’ پروگرام میں  بیندور کے شادی شدہ جوڑے انودیپ اور منیشا  کو بیندور کے سومیشور ساحل کی صفائی پر خوب سراہا

Print Friendly, PDF & Email

بیندور: 27 دسمبر، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کہا جاتا ہے کہ اچھائی کا کام چاہے جتنا بھی چھپ کر کیا جائے اس کو قدرت لوگوں کے سامنے لاکر ہی دم لیتی ہےاور لوگ اس کی تعریف ایک نہ ایک دن ضرور کرتے ہیں۔

اسی طرح کی ایک صفائی   مہم جس کو حال ہی میں پڑوسی ضلع اڈپی کے بیندور میں نئے  شادی شدہ جوڑے انودیپ اور منیشا  نے اپنی شادی کے فوری بعد بیندور کے سومیشورا ساحل پر انجام دی جس کو دیکھتے ہوئے کئی نوجوان ان سے جڑ گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے انہوں نے سومیشورا ساحل سے 800 کلو گرام کچرے کو ٹھکانے لگا دیا ۔

ان کی یہ لگن اور محنت وزیر اعظم مودی کی نظروں میں بھی آگئی اور انہوں نے آج کے اپنے من کی بات پروگرام میں ان کی خوب تعریف کی  اور نوجوانوں کو اس سے سبق لینے کی گذارش کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ’’ انودیپ اور منیشا  نے شادی کے بعد ہنی مون اور تفریح کے بجائے اپنے مقام پر واقع سومیشورا ساحل کی صفائی کے بارے میں سوچا ۔ اس نئے نویلے جوڑے نے مل کر ساحل کا کچرا صاف کیا جس کے بعد انودیپ نے اس کو سوشیل میڈیا پر شئیر کیا جسے دیکھ کر بہت سارے نوجوان ان کے ساتھ جڑ گئے اور انہوں نے 800 کلو گرام کچرا صاف کیا‘‘۔

وزیر اعظم نے آخر میں  کہا کہ یہ کچرا ہماری طرف سے ہی جمع ہوتا ہے اور اس کو پھینکنے والے ہم ہی میں سے کوئی ہوتے ہیں  اس لیے ہم ہی ذمہ دار شہری کی طرح کچرا پھیلانے کے بجائے اس کو کوڑے دان میں ڈالیں تو ملک گندہ ہونے کے بجائے صاف ہوتا جائے گا۔

 

 

x

Check Also

بھٹکل واطراف میں کہیں پر بھی ہلال عید نظر نہیں آیا؛ 30/روزے ہوں گے مکمل

بھٹکل: 11 مئی، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) قاضی صاحبان کی اطلاع کے ...