بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / اگلے ایک ہفتے کے  لاک ڈاؤن میں بھی ضلع اتر کینرا میں چار دنوں کے لیے  جاری رہے گی صبح  میں چار گھنٹوں کی ڈھیل: رین کوٹ اور چھتریوں کے بیچنے کی بھی ہوگی اجازت

اگلے ایک ہفتے کے  لاک ڈاؤن میں بھی ضلع اتر کینرا میں چار دنوں کے لیے  جاری رہے گی صبح  میں چار گھنٹوں کی ڈھیل: رین کوٹ اور چھتریوں کے بیچنے کی بھی ہوگی اجازت

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 6 جون،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست میں وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا نے موجودہ لاک ڈاؤن میں ایک ہفتے کی توسیع کرتے ہوئے 14 جون تک لاک ڈاؤن  کی پابندیاں جاری رہنے کااعلان کیا تھا۔

موجودہ لاک ڈاؤن کے دوران اتر کینرا ضلع کے ڈپٹی کمشنر ملئی مہیلن اور انچارج وزیر شیورام ہیبار نے خصوصی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ہفتے میں چار دن پیر،منگل، بدھ اور جمعرات کو صبح 8 بجے سے 12 بجے تک  روز مرہ کی چیزیں خریدنے کے لیے چھوٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے بقیہ دنوں میں مکمل لاک ڈاؤن کی اطلاع دی تھی۔

اب چونکہ ریاست میں مزید ایک ہفتے کا لاک ڈاؤن بڑھایا گیا ہے  اس لیے اتر کینرا ڈپٹی کمشنر نے آج اس سلسلے میں  اعلامیہ جاری کرکے اطلاع دی ہے کہ ضلع اتر کینرا میں سابقہ ہفتے کی طرح اس ہفتے بھی ان چار دنوں میں ضروری اشیاء کی دکانیں کھلی رہیں گی،  اس کے ساتھ ساتھ بارش کے دنوں کے پیش نظر رین کوٹ، چھتریاں اور برساتی چپل وغیرہ بیچنے کی دکانوں کو بھی چھوٹ رہے گی وہ بھی ان اوقات میں اپنی دکانیں کھلی رکھ سکیں گے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے عوام کو بے کار میں گھومنے کی ممانعت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کو مکمل ختم کرنے کے لیے وہ کورونا گائیڈ لائن کی مکمل پابندی کریں اور انتطامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

 
x

Check Also

انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے معیار میں دن بدن ہورہا ہے اضافہ: نئے تعلیمی سال کے لیے داخلے ہیں جاری

بھٹکل: 11 ستمبر،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (اے ...