بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل  میں 25 اکتوبر کو ہونے والی میونسپالٹی دکانوں کی نیلامی کی تاریخ ہوئی ملتوی: پیر کو حتمی تاریخ کا ہوگا اعلان

بھٹکل  میں 25 اکتوبر کو ہونے والی میونسپالٹی دکانوں کی نیلامی کی تاریخ ہوئی ملتوی: پیر کو حتمی تاریخ کا ہوگا اعلان

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 22 اکتوبر، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل ٹاؤن میونسپال کی ملکیت والی 21 دکانیں 25 اکتوبر کو دوبارہ نیلامی پر دی جانے والی تھیں لیکن اسسٹنٹ کمشنر کی طرف سے مداخلت کے بعد فی الحال کے لیے اس نیلامی کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ اس کی اطلاع آج میونسپال صدر جناب پرویز قاسمجی نے اخباری کانفرنس میں دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس تعلق سے اسسٹنٹ کمشنر ممتا دیوی کی طرف سے انہیں ایک تحریر موصول ہوئی ہے جس میں اس نیلامی کو فی الحال روکنے کی بات کہی گئی ہے۔

پرویز قاسمجی صاحب نے کہا کہ ابھی سنیچر اور اتوار کو تعطیل رہنے کی وجہ سے صوموار کو وہ اے سی سے ملیں گے اور اسی دن نیلامی کی حتمی تاریخ طے کریں گے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دکانوں کی ملکیت تو ٹی ایم سی کے پاس ہی ہے اس لیے ان کو نیلامی کا اختیار ہے، اس لیے انہیں امید ہے کہ اس میں قانونی اڑچنیں نہیں ڈالی جاسکیں گی۔

اس موقع پر میونسپال چیف افسر اور دیگر حضرات بھی موجود تھے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*