بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل میں جانور پالنے والے نوجوان اور اس کے اہل خانہ پر پولس کی بربریت کے خلاف میونسپال کونسلروں کے وفد نے سونپا میمورنڈم: خاطی پولس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

بھٹکل میں جانور پالنے والے نوجوان اور اس کے اہل خانہ پر پولس کی بربریت کے خلاف میونسپال کونسلروں کے وفد نے سونپا میمورنڈم: خاطی پولس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 15 جون، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں 8 جون کو بندر روڈ پر واقع  ففتھ کراس کے  ایک گھر میں گھس کر پولس کی طرف سے جانوروں کے ایک معاملے کو لے کر نوجوان اور اس کے گھر والوں کی پٹائی کا واقعہ پیش آیا تھا جس کی شکایت کرتے ہوئے پولس تھانہ میں گھر والوں نے ایف آئی  آر درج کی تھی۔

اسی واقعہ  کی مذمت کرتے ہوئے آج بھٹکل میونسپال کونسلروں  پر مشتمل ایک وفدنے اسسٹنٹ کمشنر کے توسط سے ڈی سی اور ایس پی کو میمورنڈم سونپا اور بھٹکل میں ڈی ایس پی بیلی ایپا کو بھی میمورنڈم دیتے ہوئے اس واقعہ میں ملوث خاطی اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ۔

اس موقع پر میونسپال کونسلر جناب الطاف کھروری نے میڈیا کو بتایا کہ پولس اہلکاروں کی جانب سے  یہ ایک نہایت ہی غیر ذمہ دارانہ سلوک ہے جو کہ اس وردی کے کسی طور لائق نہیں ہے۔  انہوں نے کہا کہ پولس عوام کی حفاظت کے لیے بنائی گئی ہے اگر قانون کے رکھوالے ہی اس طرح کا سلوک کریں گے تو پھر عوام ان پر کیسے بھروسہ کریں گے۔

تمام کونسلروں نے اس موقع پر کڑے الفاظ میں اس واقعہ کی مذمت کی اور اس طرح کے واقعات دوبارہ بھٹکل میں نہ ہونے کی مانگ کی۔

اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی ایس پی نے میمورنڈم لیتے ہوئے اسے اعلیٰ افسران تک پہنچانے کی یقین دہانی کی ہے۔

اس موقع پر جناب الطاف کھروری سمیت، جناب قیصر محتشم، جناب عبدالرؤوف نائیطے، جناب ایس ایم عبدالعظیم، جناب امشاد مختصر، محترمہ نسیمہ افروز ملا، محترمہ شبینہ شنگیری، محترمہ شبین تاج وغیرہ موجود تھے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*