بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / آزاد نگر تھرڈ کراس پر دھنس گئی  کڑی سے بھر ی ٹپر لاری : کافی مشقت کے بعد نکالا گیا باہر

آزاد نگر تھرڈ کراس پر دھنس گئی  کڑی سے بھر ی ٹپر لاری : کافی مشقت کے بعد نکالا گیا باہر

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 22 جون، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں مانسون کی شروعات کے ساتھ ہی مختلف مقامات پر سڑکوں کے کنارے اور بیچوں بیچ گاڑیاں پھنسنے کے مسلسل واقعات سامنے آرہے ہیں۔ ادھر کارگیدے، گڈلک روڈ ، فردوس نگر اور نوائط کالونی کے بعد اب آزاد نگر تھرڈ کراس میں  گاڑی پھنسنے کا آج تازہ معاملے سامنے آیا ہے ۔

اطلاع کے مطابق کڑی سے بھری ایک ٹپر آج صبح آزاد نگر سکینڈ کراس جارہی تھی کہ اس تھرڈ کراس  سے اندر جانے کے دوران گاڑی کا ایک پہیہ سڑک کے اندر دھنس  گیا اور گاڑی کا نکلنا دشوار ہوگیا تاہم اس موقع پر دو جے سی بی کے ذریعے اس ٹپر کو باہر نکالنے کی کوشش کی گئی لیکن ٹپر بھر ی رہنے کی وجہ سے باہر نہیں نکل پائی جس کے بعد اس کو خالی کرکے کافی مشقت کے بعد باہر نکالا گیا۔

لاری کے مالک نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی اس ٹپر کے دھنس جانے کے بعد انہوں نے پنچایت اور یو جی ڈی کے ذمہ داران سے رابطہ کیا لیکن  پنچایت اور یو جی ڈی والوں نے ان کو کوئی تعاون نہیں کیا جس کی وجہ سے انہیں خود سے جے سی بی منگوانی پڑی ۔ ان کا کہنا تھا کہ گاڑی کے دھنسنے کی وجہ سے جو نقصان ہوا ہے اب اس کی بھرپائی کے لیے کس سے پوچھا جانا چاہئے؟

خیال رہے کہ بھٹکل میں  بارش شروع ہونے سے پہلے یو جی ڈی اور کیبل کے لیے بہت سے مقامات پر کھدائی کی گئی تھی اور اس کو مٹی سے بھر دیا گیا تھا لیکن بارش ہوتے ہی ان  سب کی پول کھل گئی اور گاڑیاں سڑکوں کے اندر دھنسنا شروع ہوگئیں۔ اس دوران پنچایت اور میونسپال کو بھی عارضی طور پر سڑک کا کام کرتے ہوئے دیکھا جارہا ہے لیکن بھاری بارش  پھر ایک بار اس مٹی کو دھو کر لے جا سکتی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

 

x

Check Also

مجلس اصلاح و تنظیم  میں این آر آئیز کے لیے ویکسین کیمپ کا کامیاب انعقاد: 387 /افراد نے لگوایا ٹیکہ

بھٹکل : 27 جولائ 21 (بھٹکلیس نیوز بیورو) آج بروز منگل تنظیم ...