بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل میں ایک ہی رات  چار مقامات پر چوری کی واردات: تین دکانوں سمیت ایک مکان پر چوروں نے کیا ہاتھ صاف

بھٹکل میں ایک ہی رات  چار مقامات پر چوری کی واردات: تین دکانوں سمیت ایک مکان پر چوروں نے کیا ہاتھ صاف

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 8 ستمبر،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل مین روڈ ماری کٹہ کے قریب گذشتہ شب ایک ساتھ چار مقامات پر چوری کی ورادت پیش آئی ہے جس میں ایک مکان سمیت تین دکانیں شامل ہیں جہاں چوروں نے نقدی اور سامان سمیت سونے کے زیورات پر ہاتھ صاف کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ یہاں  برقعے کی ایک دکان سے قریب 30 ہزار روپئے نقدی سمیت برقعہ اور دیگر چیزیں چور ی ہوئی ہیں، دوسری ایک دکان سے بھی قریب دس ہزار نقدی اور کچھ مال چوری ہوا ہے۔ اسی طرح تیسری دکان میں چوروں نے سامان ادھر ادھر کر دیے ہیں جبکہ دکانوں کے قریب ہی واقع ایک  بند مکان میں  بھی گھس کر چوروں نےسونے کے دو چین، تین رِنگ، کان میں پہننے کے زیورات کے ساتھ ساتھ دس ہزار روپیہ  نقد  رقم پر بھی ہاتھ صاف کردیا ہے۔

پتہ چلا ہے کہ دکانوں میں موجود چند سی سی ٹی وی کیمروں میں چوروں کی تصاویر قید ہوئی ہیں جبکہ مین روڈ پر لگے کیمروں میں بھی چوروں کی آمد کا پتہ چلنے کی امید ہے۔

پولس نے  اس تعلق سے معاملہ درج کر لیا ہے اور ثبوتوں کو اکٹھا کرنے میں لگ گئی ہے۔

 

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*