بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / جالی ٹاؤن پنچایت انتخابات میں جیتنے والے مجلس اصلاح و تنظیم کے حمایتی امیدواروں کی تہنیت

جالی ٹاؤن پنچایت انتخابات میں جیتنے والے مجلس اصلاح و تنظیم کے حمایتی امیدواروں کی تہنیت

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 30 ستمبر،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  بھٹکل جالی ٹاؤن پنچایت انتخابات کی گنتی آج صبح گرو سدھیندرا کالج میں عمل میں آئی تھی جس کے بعد صبح دس بجے تک نتائج آنا شروع ہوگئے تھے۔ جس میں  مجلس اصلاح و تنظیم کے حمایت یافتہ ۱۲ /امیدواروں نے شاندار جیت درج کی تھی۔

اسی کے چلتے آج عصر بعد مجلس اصلاح و تنظیم کی جانب سے ان تمام ممبران کی تہنیت کرتے ہوئے ان کی شال پوشی کی گئی ۔

اس موقع پر موجود تنظیم کے ذمہ داران نے جیتنے والے ممبران کو جہاں مبارکباد دی وہیں انہیں اپنے حلقہ کی ترقی کے لیے خلوص کے ساتھ کام کرنے کی بھی ترغیب دی۔

خیال رہے  کہ 20 کونسلروں والی جالی ٹاؤن پنچایت میں اس سے پہلے 7 وارڈوں  کے لئے کونسلروں کا انتخاب بلامقابلہ ہوچکا ہےاور آج بقیہ ۱۳ حلقوں کے ووٹوں کی گنتی کی گئی تھی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*