بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / ایس ایس ایل سی کے نتائج کا ہوا اعلان: ریاست میں 99.9 فیصد آیا مجموعی نتیجہ ۔ 157 طلبہ کا صد فیصد نتیجہ
علامتی تصویر

ایس ایس ایل سی کے نتائج کا ہوا اعلان: ریاست میں 99.9 فیصد آیا مجموعی نتیجہ ۔ 157 طلبہ کا صد فیصد نتیجہ

Print Friendly, PDF & Email

بنگلور 9 اگست،2021 (ذرائع) ر یاستی حکومت  کی طرف سے آج ایس ایس ایل سی  امتحانات کے نتائج کا اعلان ہوچکا ہے  جس کے مطابق  امسال 99.9 فیصد طلبہ نے  مجموعی طور پر دسویں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

وزیر  تعلیم  بی ناگیش کے مطابق مجموعی طور پر دیکھا جائے تو اس سال 1،28،931 طلباء نے A+ گریڈ حاصل کیا ، اس کے بعد 2،50،317 طلباء نے A گریڈ حاصل کیا  جبکہ  2،87،694 طلباء نے B گریڈ حاصل کیا۔اسی طرح 1،13،610 طلباء نے   C گریڈ حاصل کرتے ہوئے  کامیابی حاصل کی۔ کل 157 طلباء نے 625 میں سے 625 نمبر حاصل کرتے ہوئے صد فی صد کامیابی درج کی۔

وزیر  تعلیم کے مطابق 8 لاکھ طلباء میں سے صرف ایک طالبہ فیل ہوئی ہے کیونکہ وہ امتحان میں غیر حاضر تھی۔ مزید برآں ، تقریبا  فی صد طلباء جنہوں نے ‘سی’ گریڈ حاصل کیا ، کو گریس مارکس دیئے گئے اور اگلی کلاس میں ترقی دی گئی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*