بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / لاؤڈ اسپیکر کے تعلق سے سپریم کورٹ کی ہدایات کو نافذ کرانے کی مانگ۔اذان پرجتایا گیا اعتراض :بھٹکل میں شری رام سینا نے دیا میمورنڈم

لاؤڈ اسپیکر کے تعلق سے سپریم کورٹ کی ہدایات کو نافذ کرانے کی مانگ۔اذان پرجتایا گیا اعتراض :بھٹکل میں شری رام سینا نے دیا میمورنڈم

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 7 اکتوبر،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  سپریم کورٹ کی طرف سے رات میں دس بجے سےچھ  بجے تک  لاؤڈ اسپیکر اور مائک   کے استعمال کے تعلق سے جاری رہنما ہدایات  کی خلاف ورزی کے  باجود کارروائی نہ ہونے پر آج بھٹکل میں شری رام سینا کے اراکین نے تحصلدار کو میمورنڈم سونپا ہے اور اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کی مانگ کی ہے۔

میمورنڈم دینے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے رام سینا کے لیڈر جینت نائک نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بہت پہلے ہی رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک لاؤڈ اسپیکر اور مائک کے استعمال کو لے کر ہدایات جاری کی ہیں لیکن ریاستی حکومت اب تک بھی اس حکم کو نافذ کرنے میں ناکام ہے اس کے خلاف ریاست بھر میں رام سینا نے میمورنڈم دیتے ہوئے مہم چھیڑ دی ہے۔

رام سینا کی طرف سے دیے گئے میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ  بھٹکل میں اب بھی فجر کی اذان لاؤڈ اسپیکر پر دی جاتی ہے لیکن انتظامیہ کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے ، جس سے ایک طرف صوتی آلودگی کا خطرہ بڑھتا جارہا ہے تو دوسری طرف بچوں، بوڑھو ں،مریضوں اور رات دیر کام کرکے لوٹنے والوں کی نیندیں حرام ہورہی ہیں۔

میمورنڈم میں انتظامیہ سے جلد از جلد اس تعلق سے کارروائی کرتے ہوئے سخت اقدام کرنے کی مانگ کی گئی ہے۔

اس موقع پر رام سینا کےراجو نائک، بابو موگیر،بلندر نائک،ماروتی نائک اور دیگر موجود تھے۔

 

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*