بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / فیڈریشن کھیلوں کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں بھی نوجوانوں کو آگے بڑھانے پر فکر مند: بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر سے بھٹکلیس کی خصوصی ملاقات۔ دیکھیں ویڈیو

فیڈریشن کھیلوں کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں بھی نوجوانوں کو آگے بڑھانے پر فکر مند: بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر سے بھٹکلیس کی خصوصی ملاقات۔ دیکھیں ویڈیو

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 8 ستمبر،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن  کے نوجوان ویسے تو تنظیم کے ساتھ مل کر بہت ساری خدمات انجام دیتے ہیں  لیکن کورونا مہاماری میں انہوں نے جو خدمات انجام دیں ہیں وہ واقعی  قابل قدر ہیں ۔ اسی کی قدر کرتے ہوئے مجلس اصلاح و تنظیم میں تین روز قبل بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کی تہنیت کی گئی تھی۔

اس تعلق سے بھٹکلیس نے صدر فیڈریشن مولانا عزیز الرحمان رکن الدین ندوی سے خصوصی ملاقات کی  اور فیڈریشن کی خدمات اور مستقبل میں ان کے منصوبوں کے تعلق سے جاننے کی کوشش کی۔

مولانا عزیز الرحمان کا کہنا  تھا کہ فیڈریشن کی اہم خدمات میں لاک ڈاؤن کے دوران کٹ کی سپلائی کرنا،کورونا سے ہونے والی اموات کی آخری رسومات کی ادئیگی، دوسری لہر میں موبائل کلنک سرویس ، قربانی کے ایام میں محکمہ کے ساتھ مل کر امن و امان کی فضا بحال رکھنے میں تعاون  ہے۔

انہوں نےبتایا کہ فیڈریشن کی اس نئی انتظامیہ کے سامنے بہت سارے منصوبے ہیں جن میں سے ایک اہم مقصد تعلیم کو بڑھاوا دینا اور سول سرویسس میں نوجوانوں کو بھرتی کرنے کے لیے کیریر گائیڈنس  پروگرام کا انعقادکرنا بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  آنے والے دنوں میں ہم کھیلوں کو محدود کرتے ہوئے تعلیم  پر زیادہ زور دیں گے اور نوجوانوں میں گاڑیاں چلانے، سوشیل میڈیا کے استعمال کرنے وغیرہ کو لے کر جوبے راہ روی ہے اس  کو درست کرنےکے لیے بھی کام کریں گے۔اس موقع پر صدر فیڈریشن نے تمام اسپورٹس سینٹر کے نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا۔

ویڈیو دیکھیں:

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*