بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل بدریہ کالونی میں دکان میں گھس کر نوجوان پر ہوا حملہ: پڑوسی اضلاع سے آئے تھے حملہ آور۔ ایس پی کا بھٹکل دورہ

بھٹکل بدریہ کالونی میں دکان میں گھس کر نوجوان پر ہوا حملہ: پڑوسی اضلاع سے آئے تھے حملہ آور۔ ایس پی کا بھٹکل دورہ

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 7 دسمبر،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  بدریہ کالونی میں کل رات  ایک نوجوان پردکان میں گھس کر  دھاری دار ہتھیاروں سے حملہ کر نے کی وارادت پیش آئی تھی جس کے نتیجے میں صدام حسین نامی نواجوان شدید زخمی ہوگیا تھا ۔

پتہ چلا ہے کہ جالی روڈ کا رہنے والا صدام بدریہ کالونی میں واقع اپنی دکان پر بیٹھا تھا کہ رات قریب 10:30 بجے ایک کار پر سوارچند  نامعلوم لوگوں نے اس پر دھاری دار ہتھیاروں سے حملہ کردیااور اس کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔حملے کے بعد زخمی صدام کو  پہلے بھٹکل کے  ایک پرائیویٹ اسپتال لے جایا گیا جہاں سے فوری طور پر کنداپور شفٹ کیا گیا تھا۔

 

اس حملے کے بعد آج اتر کینر ضلع کی ایس پی ڈاکٹر سومن پیناکر نے بھٹکل کا دورہ کیا اور حالات کا جائزہ لینے کے بعد  میڈیا کو بتایا کہ حملہ آور وں کا تعلق مویشیوں کی چوری کرنے والے ایک گروہ سے ہے جن کے خلاف اڈپی اور مینگلورو میں بھی قتل سمیت کئی معاملات درج ہیں۔

ایس پی کے مطابق  اتوار کو بھٹکل مضافاتی پولس نے  جانوروں کو چرانے کے الزام میں دو لوگوں کو گرفتار کیا تھا، پھر ان کے مزید ایک ساتھی کو پیر کے روز گرفتار کیا   گیا تھا،   اسی گینگ کے افراد نے  پیر کی شب کو  بدریہ کالونی میں   گھس کر صدام حُسین پر حملہ کیا ہے۔ ایس پی نے بتایا کہ کسی بھی حملہ آور کو بخشا نہیں جائے گا، پولس اس تعلق سے سخت کاروائی کرے گی جس کے لئے ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

ایس پی نے بتایا کہ بھٹکل میں جانوروں کو چرانے والے لوگوں سمیت صدام پر حملہ کرنے والوں کے خلاف اُڈپی اور مینگلور کے پولس تھانوں میں  پہلے سے معاملات درج  ہیں جس میں بعض پر قتل کے مقدمات بھی چل رہے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*