بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بی ایم جے بینگلور کی طرف سےایس ایم یحیٰ میموریل ہوسٹل کے نئے بلاک کا افتتاح

بی ایم جے بینگلور کی طرف سےایس ایم یحیٰ میموریل ہوسٹل کے نئے بلاک کا افتتاح

Print Friendly, PDF & Email

بینگلورو: 12 اکتوبر، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل مسلم جماعت بنگلور کی جانب سے قائم کردہ ایس ایم یحییٰ میموریل ہاسٹل کے نئے بلاک ایس ایم سعید کا افتتاح گذشتہ روزقاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا عبدالرب خطیبی ندوی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔اس موقع پر منعقدہ افتتاحی نشست میں بھٹکل سے تعلق رکھنے والی مختلف جماعتوں کے ذمہ داران اور شانتی نگر کے ایم ایل اے این اے حارث بھی موجود تھے۔

اس موقع پر مولانا عبدالرب خطیبی ندوی صاحب، شانتی نگر کے ایم ایل اے جناب این اے حارث صاحب، انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدر جناب مزمل قاضیا، آئی این ایف کے صدر جناب عبدالمجید جوکاکو اور بھٹکلی مسلم جماعت منگلورو کے صدر جناب سید ارشد ایس ایم، ویلفیر سوسائٹی بھٹکل کے جنرل سکریٹری جناب قادر میراں پٹیل اورامریکہ سے تشریف فرما ایس ایم سعید صاحب کے فرزند جناب ایس ایم ارشاد صاحب نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔جبکہ ہوسٹل کے قیام کے لیے انجام دی گئی کوششوں پر جناب جوکاکو معاذ صاحب نے روشنی ڈالی۔
یاد رہے کہ ایس ایم سید یحیی میموریل ہاسٹل کا قیام 2003 عیسوی میں ہوا اور 2013 میں ایس ایم سعید بلاک کا سنگِ بنیاد رکھا گیا ۔ اس نئے بلاک میں 35 کمرےہیں جس کے ساتھ ہی باتھ روم بھی تعمیر کیے گئے ہیں۔

 

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*