بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین کے صدر اور قوم کی مخلص شخصیت صدیق محمد میراں صاحب کا انتقال

مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین کے صدر اور قوم کی مخلص شخصیت صدیق محمد میراں صاحب کا انتقال

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 14 مئی،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے صدر اور انجمن حامئ مسلمین کے سرپرست جناب محمد میراں صدیق المعروف ہندا میراں صاحب کا کل رات مینگلور میں انتقال ہوا ہے۔
آنا للّٰہ وانا الیہ راجعون
مرحوم نے اپنی عمر کی تقریباً 75 بہاریں دیکھیں اور پوری زندگی قومی اداروں کی خدمت میں نچھاور کردی۔

مرحوم بھٹکل کے عظیم سپوت اور مخلص قائد اسماعیل حسن صدیق ( آئی ایچ صدیق) کے نواسے تھے، آپ کے والد ابوالحسن وڑاپا بھی قوم کے ایک مخلص خادم اور باکردار تاجر تھے، ان کے فرزند محمد میراں صدیق میں اپنے والد اور اپنے نانا کی خوبیاں رچی بسی تھیں۔

وہ گزشتہ پنتالیس سال سے انجمن کی انتظامیہ ممبر اور پھر سرپرستان میں شامل رہے، چالیس سال سے جامعہ اسلامیہ بھٹکل کی مجلس شوری کے رکن اور گزشتہ بیس سالوں سے مجلس عاملہ کے رکن اور مجلس ٹرسٹیان میں شامل رہے، وہ اس ادارے کی تعمیری کمیٹی وغیرہ کے کنوینر بھی رہے۔ مرکزی خلیفہ جماعت المسلمیں کی مجلس انتظامیہ سے تو وہ اپنے سن شعور سے وابستہ تھے ہی، وہ اس کے جنرل سکریٹری کے عہدے پر فائز رہے، اور جب ان کی روح قفس عنصری سے پرواز کررہی تھی تو وہ اس جماعت کے منصب صدارت پر فائز تھے۔

ادارہ بھٹکلیس مرحوم کے اہل خانی سے تعزیت کرتے ہوئے دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے، ان کے اہل خانی و لواحقین کو صبر عطا کرے۔ ان کی خدمات کا انہیں بھرپور بدلہ دے، اور قوم و ملت کو ان کا نعم البدل نصیب فرمائے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

 

x

Check Also

کورونا اور لاک ڈاؤن سے بدحال کرناٹک کے عوام  کو  بڑاجھٹکا: بجلی کے نرخوں میں اضافہ۔  یکم اپریل سے نافذ:اپوزیشن کی سخت تنقید

بنگلورو: 10 جون،2021 (سالار نیوز) ایسے مرحلہ میں جبکہ ریاست کے عوام ...