بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / سیرت مہم کے چلتے آج بھٹکل میں جماعت اسلامی ہند کی جانب سے سیرت کی کنڑی کتابوں کی تقسیم

سیرت مہم کے چلتے آج بھٹکل میں جماعت اسلامی ہند کی جانب سے سیرت کی کنڑی کتابوں کی تقسیم

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 19 اکتوبر، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو)جماعت اسلامی کی ریاست گیر سیرت مہم کے چلتے آج بھٹکل میں بھی کینوپی لگا کر سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مواد پر مشتمل کنڑا کتابیں برادران وطن میں تقسیم کی گئیں۔

صبح قریب 9 بجے  اولڈ بس اسٹانڈ کے مقابل اس مہم کا آغاز ہوا  جس میں برادران وطن میں کنڑی کتابچے اور پمفلٹ تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر قائم مقام امیر جماعت اسلامی بھٹکل جناب مجاہد مصطفی صاحب نے بتایا کہ جماعت اسلامی ہر سال ربیع الاول کے مہینے میں سیرت کے پیغام کو عام کرنے کے لیے سیرت مہم مناتی آرہی ہے اسی کی مناسبت سے ریاست بھر میں 17اکتوبر سے 26 اکتوبر تک سیرت مہم منائی جارہی ہے   جس کے دوران  سمینار، مذاکرے ، عوامی جلسے ، سیرت پروچن، معزز شخصیات سے ملاقاتیں سمیت مختلف پروگرام منعقد کرتےہوئے برادران وطن کو سیرتؐ کا پیغام پہنچانےکی کوشش کی جا رہی ہے۔

اس موقع پر ناظم ضلع جناب طلحہ سدی باپا صاحب نے بھی اس مہم کا تعارف کرتے ہوئے کہا کہ ربیع الاول کی مناسبت سے اس مہم کا انعقاد کیا گیا ہے تاکہ سیرت کا پیغام انسانیت تک پہنچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم صرف مسلمانوں کے ہی رسول نہیں ہیں بلکہ وہ پوری انسانیت کے لیے رسول ہیں اس لیے ان کے پیغامات کو تمام لوگوں تک پہنچانا  ہمارا فرض بھی ہے اور موجود ہ زمانے کی اہم ضرورت  بھی۔

اس موقع پر جناب قادر میراں پٹیل صاحب، جناب ایس کے صلاح الدین صاحب، جناب مولانا زبیر ایس ایم صاحب ، جناب مولانا جعفر فقیہ ندوی صاحب، پروفیسر شاہ رشاد عثمانی صاحب، جناب سیف الدین اکرمی صاحب، جناب عبدالجبار اسدی صاحب  وغیرہ موجود تھے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*