بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / ایس ڈی پی آئی کی طرف سے  ریاست میں  نافذ ہورہے انسداد گئوکشی قانون کے خلاف  آج بھٹکل میں ہوا احتجاج: گورنر سے دستخط نہ کرنے کی اپیل

ایس ڈی پی آئی کی طرف سے  ریاست میں  نافذ ہورہے انسداد گئوکشی قانون کے خلاف  آج بھٹکل میں ہوا احتجاج: گورنر سے دستخط نہ کرنے کی اپیل

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 29 دسمبر،2020 (بھٹکلیس نیوز  بیورو) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کی جانب سے ریاست میں گئو کشی پر پابندی کا آر ڈی ننس لانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئےتحصلدار کے توسط  سےگورنر کو ایک میمورنڈم سونپ کر اس پر دستخط نہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

اس کے لیے آج عصر بعد ایس ڈی پی آئی کے ممبران تحصلدار دفتر کے باہر جمع ہوئے اور اس قانون  کو دلت، اقلیتی طبقوں اور کسانوں کے مخالف قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف نعرے بازی کی۔

واضح رہے کہ کل ریاستی کابینہ میں انسداد گئو کشی قانون کے نفاذ کے لیے آرڈی ننس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور منطوری کے لیے آج گورنر کے پاس بھیجا جانے والا تھا۔

تاہم کابینہ اجلاس میں ہی خود ریاستی وزیر نے بتایا کہ ریاست میں مویشیوں کے ذبیحہ پر پابندی رہے گی لیکن ذبیحہ خانے کھلے رہیں گے اور بیف کھانے پر بھی کوئی پابندی نہیں رہے گی۔

x

Check Also

بھٹکل واطراف میں کہیں پر بھی ہلال عید نظر نہیں آیا؛ 30/روزے ہوں گے مکمل

بھٹکل: 11 مئی، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) قاضی صاحبان کی اطلاع کے ...