بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل  کی طرف سے  سکینڈ ڈوز لینے والے این آر آئیز  کے لیے اہم اعلان: آج سے شروع ہورہا ہے رجسٹریشن کا کام۔ آن لائن بھی رجسٹر کرنے کی سہولت

مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل  کی طرف سے  سکینڈ ڈوز لینے والے این آر آئیز  کے لیے اہم اعلان: آج سے شروع ہورہا ہے رجسٹریشن کا کام۔ آن لائن بھی رجسٹر کرنے کی سہولت

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل : 23 جون، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کی کوششوں سے بیرونی ممالک جانے والے لوگوں کے لیے  ویکسین فرسٹ ڈوز لے کر28 دن پورے ہونے پر،  سیکنڈ ڈوز  دینے کا انتظام جلد ہی  تنظیم میں  کیا جارہا ہے۔ اس کی اطلاع میڈیا کو آرڈنیٹر داکٹر محمد حنیف شباب صاحب نے دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس مقصد کے لئے خواہشمند افراد کوآج 23 جون 2021 بروز بدھ سے 2 دن تک (دفتری اوقات صبح 9 تا 1 بجے اور شام 5 تا 9 بجے تک ) تنظیم دفتر میں یا پھر نیچے دی گئی لنک کے ذریعے رجسٹریشن کروانا ہوگا۔

اطلاع کے مطابق جن لوگوں کی ایمپلائمنٹ یا تعلیمی ویزا لگی ہے اور جلد سے جلد ان کا سفر کرنا ضروری ہو. یا پھر اپائمنٹ لیٹر یا جاب آفر ہے اور پہلا ڈوز لے کر 28 دن پورے ہو چکے ہیں تو اپنے پاسپورٹ اور ضروری کاغذات کے ساتھ تنظیم دفتر تشریف لے جائیں اور ضروری فارم پُر کروائیں.

خواہشمند افراد کی فہرست تیار کرکے اسسٹنٹ کمشنر کو بھیج دی جائے گی۔ اس کے بعد متعلقہ افراد کو اپنے کاغذات اسسٹنٹ کمشنر سے تصدیق کرواتے ہوئے ویکسین سیکنڈ ڈوز لگوانے کی اجازت لینی ہوگی۔ پھر ان شاءاللہ تنظیم دفتر میں ویکسینیشن کا انتظام کیا جائے گا۔

اگر کسی نے پہلا ڈوز پاسپورٹ کے بجائے آدھار کارڈ کی شناخت پر لیا ہے تو دوسرے ڈوز کے بعد ایک نیا اضافی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ پاسپورٹ نمبر کے ساتھ حاصل کیا جا سکے گا. جس کے لئے ایک اور فارم بھرنا ضروری ہے.

دونوں فارم پُر کرنے اور رجسٹریشن کرنے کا کام موبائل پر آن لائن بھی کیا جا سکتا ہے. اس کے لئے تنظیم کی طرف سے فراہم کی گئی لنک کا استعمال کریں۔

مزید معلومات کے لئے تنظیم کے سیکریٹری انتظامی امور  جناب جیلانی شاہ بندری سے فون نمبر 9535353400 پر رابطہ قائم کریں.

 

Annexture-4 link:  https://forms.gle/V6ipsRq2LDqGAohP6

 

Anexture-5 link:  https://forms.gle/qgacLJyuJ4KxbJJq8

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

 
x

Check Also

انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے معیار میں دن بدن ہورہا ہے اضافہ: نئے تعلیمی سال کے لیے داخلے ہیں جاری

بھٹکل: 11 ستمبر،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (اے ...