بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل میں قرانک وائس کے ویب سائٹ کا ہوا خوبصورت اجراء

بھٹکل میں قرانک وائس کے ویب سائٹ کا ہوا خوبصورت اجراء

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 13 مارچ،2021 (موصولہ رپورٹ) سوشیل میڈیا  بالخصوص وہاٹس ایپ اور یو ٹیوب چینل کے ذریعے قران مجید کی وڈیوز  مع اُردو و انگریزی ترجمہ   کو گھر گھرپہنچانے میں معروف قرانک وائز  کی اب ویب سائٹ بھی تیار ہوچکی ہے جس کے ذریعے مزید بہتر طور پر  کام انجام دیا  جاسکے گا۔

بھٹکل کےنوجوانوں کی اس ٹیم نے  پیر کو  مشما اسٹریٹ، سن شائین اسپورٹس سینٹر میں جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے مہتمم مولانا مقبول کوبٹے ندوی کے ہاتھوں قرانک وائس ویب سائٹ کا خوبصورت اجراء کیا  اور اپنے مقاصد سے حاضرین کو  آگاہ کیا۔

ویب سائٹ کی اجرائی کے بعد تقریب سے خطاب کرتےہوئے  مولانا مقبول  کوبٹے ندوی نےاس بات پر خوشی کا اظہار کیا  کہ قرانک وائس  کےلئے   مدارس کے طلباء اور کالجس کے طلباء دونوں مشترکہ طور پر خدمات انجام دے رہےہیں ۔ مدارس کے طلبہ کا علم اور انکی فکر اور کالجس کے طلباء کا ہنر دونوں جمع ہو رہا ہے جس سے ایک نئی چیز وجود میں آئی ہے مزید فرمایا کہ قرآن مجید کی ویڈیو بنانے اور آیات کا انتخاب کرنے اور فوٹوز  ڈیزائن کرنے اور پھر اسکی تصحیح  اور اس کو نشر کرنے وغیرہ میں جو وقت صرف ہوتا ہے یہ بھی ایک عبادت ہے اور عند للہ یہ  اوقات عبادات میں شامل ہوتے ہیں۔  سن شائین اسپورٹس سینٹر کے جنرل سکریٹری  قیصر محتشم نے بھی اس موقع پر ٹیم قرآنک وائز کے کام سے متاثر ہوکر اُنہیں مبارکباد پیش کی اور  اس کام کو مزید آگے بڑھانے کی ترغیب دیتے ہوئے  اپنی جانب سے  ہرممکن   تعاون فراہم کرنے کا  تیقن دیا۔

ویب سائٹ کا تعارف اور اس کے مقاصد بیان کرتے ہوئے قرانک وائز کی طرف سے احمد صدیق نے بتایا کہ نئی ٹیکنالوجی اور نئے وسائل سے ممکنہ حد تک ہم ان شاءاللہ قرآن کا پیغام ہر فرد تک پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں اور اسی کی ایک کڑی کے طور پر ہم نے اس   ویب سائٹ کا اجراء کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قرآنک وائز   بھٹکل کے نوجوانوں کی ایک ٹیم ہے جو سوشل میڈیا پر بے حد متحرک ہے۔ وہاٹس ایپ گروپس اور یوٹیوب چینل  سمیت  دیگر سوشل میڈیا کے ذریعے بھی ہم قرآنک وائز "Quranic Voice” (قران کے پیغام کو)  عام کررہےہیں۔  انہوں نے بتایا کہ  قریب  ڈیڑھ سال سے قرانک وائز کا کام جاری ہے جس کے تحت  روزانہ قرآن مجید کی ویڈیوز مع اردو و انگریزی ترجمہ سلسلے وار پیش کیا جارہا ہے۔اس کے علاوہ حرمین شریفین کی دلنشین شارٹ کلپس اور مختلف قرائے کرام کی تلاوت، آیات کے انتخاب کے ساتھ نشر کی جارہی  ہیں، اسی طرح اسلامی تعلیمات قرآنی آیات اور احادیث مبارکہ کی روشنی میں نشر کی جارہی ہیں۔ مزید یہ بھی بتایا کہ  روزانہ بلاناغہ صرف ڈیڑھ سے ڈھائی منٹ میں اردو ترجمہ کے ساتھ قران کی تلاوت خوبصورت قرات کے ساتھ اور نیچے انگریزی ترجمہ کی تحریر کے ساتھ قرآن مجید کے پیغام کو  ویڈیو کلپس کے ذریعے سلسلہ وار نشر کیا جارہاہے اور  اب تک قرآن مجید کے کل پانچ پارے 266/قسطوں میں نشر (upload) ہو چکے ہیں۔

انہوں نےپورے یقین کے ساتھ بتایا کہ اگر کوئی بندہ ان ویڈیوس کو پابندی کے ساتھ دیکھے گا اور اسےسنے گا تو اُسے قرآن مجید کا مفہوم سمجھنے  میں آسانی ہوگی اور قرآن مجید کے  ترجمہ کے ساتھ اُس کا ایک دور مکمل ہوجائے گا جس کے بہترین فوائد  اپنی زندگیوں میں محسوس کئے جاسکیں گے۔

معاویہ رکن الدین کی تلاوت سے پروگرام کا  آغاز ہوا  تھا اور  آخر میں مولانا مقبول صاحب کی دعا پر  تقریب  کا اختتام ہوا۔

یاد رہے کہ قرآنی تعلیمات سے استفادے کے لئے کوئی بھی شخص  قرآنک وائز کے وہاٹس ایپ گروپ سے جڑ سکتا ہے، جس کےلئے اس لنک کو کلک کریں:  http://join.quranicvoice.in   قرانک وائز کے ویب سائٹ کا پتہ یہ ہے: http://quranicvoice.in

 

 

x

Check Also

عید الفطر کی نماز کے تعلق سے قاضی صاحبان کا نیا اعلان: اپنی جگہوں پر ہی نماز ادا کرنے کی اپیل

بھٹکل: 13 مئی،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں کل انشاء اللہ عید ...