بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / مسجد قاضیا میں مکتب چوک بازار کے زیر اہتمام تکمیل حفظ قرآن کے اجلاس کا انعقاد

مسجد قاضیا میں مکتب چوک بازار کے زیر اہتمام تکمیل حفظ قرآن کے اجلاس کا انعقاد

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 6 دسمبر،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ‌آج بعد نماز ظہر قاضیا مسجد میں مکتب جامعہ چوک بازار کے زیر اہتمام صدر جامعہ مولانا عبدالعلیم صاحب قاسمی کی صدارت میں تکمیل حفظ قرآن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مکتب جامعہ چوک بازار کے شعبہ حفظ میں زیر تعلیم مولانا شہنواز صاحب کے پاس حفظ کرنے والے ایک طالب علم ابوبکر صدیق ابن برہان الدین النگر کا مولانا وصی اللہ صاحب ڈی یف کے ذریعے حفظ مکمل کرایا گیا اور ختم قرآن کی دعا ہوئی۔

اس موقع پرصدر جامعہ مولانا عبدالعلیم صاحب قاسمی ، صدر مدرس  مکتب جامعہ چوک بازار مولانا عبدالحسیب صاحب منا، مولانا وصی اللہ صاحب ڈی یف اور مولانا ارشاد علی صاحب افریقہ نے اجلاس کی مناسبت سے اپنے احساسات کا اظہار فرمایا ۔ جلسہ میں ذمہ داران مسجد و ذمہ داران سن شائن اسپورٹس سینٹر اور اہل محلہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*