بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / تنظیم کے زیر انتظام رابطہ میں دو دنوں میں لگا ڈھائی ہزار کے قریب کورونا کا ٹیکہ: 28 دنوں بعد لیں سکیں گے دوسرا ڈوز۔ 45 سال سے اوپر والوں کے لیے سرکاری اسپتال میں دی جارہی ہے ویکسین
فائل فوٹو

تنظیم کے زیر انتظام رابطہ میں دو دنوں میں لگا ڈھائی ہزار کے قریب کورونا کا ٹیکہ: 28 دنوں بعد لیں سکیں گے دوسرا ڈوز۔ 45 سال سے اوپر والوں کے لیے سرکاری اسپتال میں دی جارہی ہے ویکسین

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 8 جون،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) "بھٹکل میں بیرون ممالک جانے والے افراد کے لیے ٹیکہ کاری ایک مسئلہ بن گئی تھی لیکن یہاں کے  سماجی اداروں نے مل کر اس کو رابطہ سوسائٹی میں بہت ہی خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دیا  جس کی وجہ سے بھٹکل میں موجود تین ویکسینیشن مراکز میں سے سب سے زیادہ ٹیکہ رابطہ سوسائٹی میں لگا جہاں دو دنوں میں ڈھائی ہزار کے قریب ٹیکے لگائے  گئے ، جن میں تقریبا ایک ہزار افراد این آر آئیز تھے۔” ان خیالات کا اظہار  تعلقہ اسپتال کی ایڈمنسٹریٹو افسر ڈاکٹر سویتا کامت نے کیا وہ آج مغرب بعد یہاں مجلس اصلاح و تنظیم میں منعقد اخباری کانفرنس میں  اخباری نمائندوں سے مخاطب تھیں۔

انہوں نے کہا کہ  جن افراد نے ابھی پہلا ڈوز لیا ہے وہ مرکزی حکومت کی ہدایت کے مطابق 28 دن بعد سرکاری اسپتال میں اپنے دستاویزات کے ساتھ آکر دوسرا ڈوز لے سکتے ہیں۔انہوں نے اس موقع پر تمام ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔

تعلقہ ہیلتھ افسر داکٹر مورتی راج نے کہا کہ بھٹکل میں دو دنوں کے اندر جملہ تین مراکز میں پانچ ہزار کے قریب کورونا ٹیکے لگائے جا چکے ہیں  جو کہ ایک اچھی خبر ہے۔ انہوں نے 45 سال سے زیاد ہ کی عمر والوں کو سرکاری اسپتال میں ٹیکہ دیے جانے کی بھی بات کہی جوکہ اگلے دنوں میں بھی جاری رہے گا۔

مجلس اصلاح و تنظیم کے میڈیا کو آرڈنیٹر ڈاکٹر حنیف شباب صاحب نے اس موقع پر دو دن کے ویکسنیشن کیمپ کو کامیاب کرنے میں تعاون دینے والے تمام اداروں  اور افراد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس کیمپ کو کامیاب بنانے کے لیے  جناب مصدق ائیکری صاحب (کیمیا مصدق) ، جناب یونس قاضیا صاحب (سکریٹری جنرل بی ایم کے سی) ، ہیلتھ سکریٹری، ڈپٹی کمشنر اتر کینرا، اسسٹنٹ کمشنر بھٹکل، تحصلدار بھٹکل، تعلقہ ہیلتھ افسر، تعلقہ اسپتال ایڈمنسٹریٹو افسر  ، بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے ذمہ داران، سرکاری اسپتال کے نرسنگ اسٹاف اور آشا کارکنا ن کا بڑا رول رہا ہے ۔ اسی کے ساتھ انہوں نے ویکیسن لینے والے عوام کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے گھروں سے نکل کر ویکسین لیا۔

اس موقع پر صدر تنظیم جنا  ب ایس ایم سید پرویز صاحب، جنرل سکریٹری جناب عبدالرقیب ایم جے صاحب، صدر فیڈریشن مولانا عزیز الرحمان رکن الدین صاحب  وغیرہ موجود تھے۔

 

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

 

x

Check Also

بھٹکل شمس الدین سرکل پر آٹو رکشہ کی تیز رفتار ایمبولینس کے ساتھ ہوئی ٹکر: رکشہ ڈرائیور معمولی زخمی۔ رکشہ اور ایمبولینس کو پہنچا بڑا نقصان

بھٹکل: 20 جون، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل کے شمس الدین سرکل ...