بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا نے نکالی صحت سے متعلق میراتھن بیداری ریلی

بھٹکل میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا نے نکالی صحت سے متعلق میراتھن بیداری ریلی

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل : 27 نومبر،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) جس طرح انسانی بدن کو زندہ رکھنے کے لیے کھانا پینا ضروری ہے ویسے ہی جسم کو چست و توانا رکھنے کے لیے کھیل بھی نہایت ناگزیر سمجھا جاتا  ہے۔

اسی کو دیکھتے ہوئے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) بھٹکل شاخ کی طرف سے آج صحت کے تعلق سے بیداری پیدا کرنے کے لیے شہر میں صحت مند عوام صحت مند ملک کے عنوان پر میراتھن بیداری ریلی  کا انعقاد کیا گیا  ۔

یہ ریلی مخدوم کالونی سے عصر بعد نکلی اور شمس الدین سرکل، مین روڈ اور شوکت علی روڈ سے ہوتے ہوئے جامع مسجد کے قریب برنی مٹی میں جاکر ختم ہوئی۔

اس ریلی میں پی ایف آئی کے رضاکار موجود تھے،  جبکہ پولس نے بھی حفاظتی بند و بست کے لیے ساتھ ہی موجود تھی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*