بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / میونسپال حدود میں بندر روڈ تھرڈ کراس پر کچروں سے بھری پڑی ہے سڑک: محلہ والوں نے ہوٹل والوں پر لگایا الزام۔ ٹی ایم سی کی طرف سے کارروائی کی یقین دہانی

میونسپال حدود میں بندر روڈ تھرڈ کراس پر کچروں سے بھری پڑی ہے سڑک: محلہ والوں نے ہوٹل والوں پر لگایا الزام۔ ٹی ایم سی کی طرف سے کارروائی کی یقین دہانی

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 21 ستمبر،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میونسپال حدود میں آنے والے علاقے ویسے تو کچروں سے صاف رہتے ہیں اور ہر علاقے میں کچروں کی گاڑیاں کچرا جمع کرکے لے جاتی ہیں۔ لیکن بندر روڈ سے آثارکیری جانے والی بندر روڈ تھرڈ کراس کی یہ  سڑک  دیکھتے ہی گویا   پورا بھرم ہی ٹوٹ جاتا ہے اس لیے کہ میونسپال کے دیگر محلوں کے برعکس یہاں کی سڑک کچروں سے بھری پڑی ہے جس کی وجہ سے وہاں کے رہنے والے پریشان ہوگئے ہیں۔

اس سڑک کی کشادہ نہ ہونے اور سڑک پر کچرا جمع ہونے کی وجہ سے ایک طرف کتوں کا خطرہ رہتا ہے تو دوسری طرف سڑک حادثات بھی ہوسکتے ہیں۔

وہاں کے عوام نے بھٹکلیس کو بتایا کہ فروری میں اس تعلق سے ٹی ایم سی کو میمورنڈم سونپا گیا تھا جس کے بعد کوئی کارروائی نہ ہوپائی ۔ تاہم اب زیادہ ہی کچرا جمع ہونے کی وجہ پچھلے ایک ماہ میں پانچ بار میونسپال کو  زبانی طور پر شکایات کی گئیں لیکن اس کے بعد بھی نتیجہ صفر ہی رہا۔ عوام کا کہنا تھا کہ یہاں محلہ کا کچرا تو ٹی ایم سی کی گاڑیاں گھروں سے اٹھا کر لے جاتی ہیں لیکن یہ سارا کچرا کچھ ہوٹل والوں کی طرف سے پھینکا جاتا ہے جن کو بار بار سمجھانے کے بعد بھی  کچھ  اثر ہوتا دکھائی نہیں دے رہا ہے۔

اس بارے میں جب ٹی ایم سی صدر سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس تعلق سے شکایات ملی ہیں اور انہوں نے کچرا صاف کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہاں صفائی کے بعد احتیاط کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے جائیں گے اور کچرا پھینکنے والوں کو خلاف پولس میں ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

تاہم عوام کا کہنا ہے کہ صحت سے جڑے ایسے معاملات میں انتظامیہ کو تاخیر نہیں کرنی چاہئے بلکہ اولین فرصت میں ان کا حل ڈھونڈتے ہوئے عوام کو راحت پہنچانا چاہئے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*