بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل کارگیدے ، گڈلک روڈ میں یو جی ڈی کام کے بعد سڑک بری طرح سے خستہ: بارش کے بعد کیچڑ جمع ہونے سے عوام کو ہورہی ہے پریشانی: ناقص کام کا لگایا جار ہا ہے الزام

بھٹکل کارگیدے ، گڈلک روڈ میں یو جی ڈی کام کے بعد سڑک بری طرح سے خستہ: بارش کے بعد کیچڑ جمع ہونے سے عوام کو ہورہی ہے پریشانی: ناقص کام کا لگایا جار ہا ہے الزام

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 15 جون، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  بھٹکل جالی پٹن پنچایت حدود کے گُڈلک روڈ، کے ایچ بی کالونی اور کارگیدے  کے عوام نے یوجی ڈی کاموں میں بہت سارے نقص نکالتے ہوئے اس سے قبل  بڑا احتجاج کیا تھا اور کام کو روکنے کی مانگ کی تھی جو مانگ پوری نہ ہوسکی ۔

اب مانسون کے شروع ہوتے ہی یہاں کے عوام کو ایک  نیا مسئلہ درپیش ہے۔ یہاں یوجی ڈی کے لیے راستوں کی کھدائی کے بعد وہاں پھر ایک مرتبہ پکی سڑک نہ ڈالنے کی وجہ سے پوری سڑک کیچڑ سے بھر گئی ہے جس پر ایک طرف  گاڑیاں پھسل کر گرنے کو آرہی ہیں تو دوسری طرف  پیدل چلنا بھی محال ہوگیا ہے جبکہ یو جی ڈی کے لیے بنائے گئے چیمبرس میں بھی بارش کا پانی بھر جانے کی وجہ سے اسے نالیوں میں چھوڑا جارہا ہے ۔ مقامی لوگوں نے اس کی ویڈیو بنا کر سوشیل میڈیا پر وائرل کرنا شروع کردیا  ہے اور انتظامیہ پر ناقص کام کا الزام لگاتے ہوئے اس پر کارروائی کی مانگ کر رہے ہیں۔

اس تعلق سے جب پنچایت کے ذمہ دار سے بات کی گئی تو انہوں نے بھٹکلیس کو بتایا کہ جس کمپنی نے یو جی ڈی کام کیا ہے اسی نے بارش کے بعد سڑک کی درستگی کا بھی ذمہ لیا ہے۔ تاہم فوری کارروائی کے تعلق سے پنچایت کے ذمہ دار نے کوئی جواب نہیں دیا۔

واضح رہے کہ بھٹکل کے کئی علاقوں میں یو جی ڈی کام کے بعد راستوں کی دوبارہ درستگی نہ ہونے سے بارش کے ان دنوں میں ایک طرف کیچڑ جمع ہونے سے عوام کو  بہت ساری پریشانیاں ہورہی ہیں اور  دوسری طرف کئی  جگہوں سے راستوں کے بیچوں بیچ گڈھے پڑنے کی خبریں بھی موصول ہورہی ہیں۔ اب جبکہ بارش کے ان ایام میں ہی اسکولوں کے شروع ہونے کی امید ہے تو پھر ایسے میں بچوں کو لے کر اسکول ٹیمپو کا ان راستوں سے گزرنا خطرے سے خالی نہیں ہوگا۔

ان سب کو دیکھتے ہوئے عوام نے انتظامیہ سے مانگ کی ہے کہ وہ اس سمت کوئی کارروائی کرے اور فوری طور پر اس کا حل نکالے۔

 

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

 
x

Check Also

انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے معیار میں دن بدن ہورہا ہے اضافہ: نئے تعلیمی سال کے لیے داخلے ہیں جاری

بھٹکل: 11 ستمبر،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (اے ...