بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / یوم جمہوریہ پر بھٹکل میں امسال نہیں ہوگا مارچ پاسٹ اور ثقافتی پروگراموں کا انعقاد: پرچم کشائی تقریب میں صرف 200 افراد ہی ہوسکیں گے شریک۔ اسسٹنٹ کمشنر

یوم جمہوریہ پر بھٹکل میں امسال نہیں ہوگا مارچ پاسٹ اور ثقافتی پروگراموں کا انعقاد: پرچم کشائی تقریب میں صرف 200 افراد ہی ہوسکیں گے شریک۔ اسسٹنٹ کمشنر

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 19 جنوری، 2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کورونا کے بڑھتے معاملات کی وجہ سے ریاستی حکومت نے مختلف پابندیاں عائد کی ہیں ، اسی کو دیکھتے ہوئے اس سال 26 جنوری یوم جمہوریہ کے موقع پر طلبہ کے ذریعے مارچ پاسٹ کا اہتمام نہیں ہوگا اور ثقافتی پروگرامات بھی منعقد نہیں کیے جائیں گے۔ اس کی جانکاری اسسٹنٹ کمشنر محترمہ ممتا دیوی نے دی وہ یہاں آج دوپہر میں تحصلدار دفتر میں منعقد اخباری کانفرنس میں میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب تھیں۔

انہوں نے کہا کہ یوم جمہوریہ کے مارچ پاسٹ اور ثقاتفی پروگراموں میں چونکہ بچے شامل رہتے ہیں اس لیے ان کو بھیڑ بھاڑ کی جگہوں سے دور رکھنے کے لیے ان تمام پروگراموں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ اس سال پرچم کشائی تقریب کے موقع پر تعلقہ میدان میں بھیڑ بھاڑ کی اجازت نہیں ہوگی وہاں صرف 200/ افراد کو ہی شریک ہونے کی اجازت دی جائے گی،  انہوں نے  اس تقریب میں خصوصی طور پر بچوں کو نہ لانے کی گذارش کی اور عوام کو بھی بھیڑ بھاڑ کرنے سے منع کیا۔ پرچم کشائی تقریب میں چند ممتاز طلبہ اور کویڈ واریر کی تہنیت بھی کیے جانے کی خبر اے سی نے دی۔

اس موقع پر تحصلدار روی چندرا بھی موجود تھے۔

 

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*