بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کی جانب سے دو جگہوں پر 21 جون کو منعقد ہوگا ویکسینیشن کیمپ
فائل فوٹو

مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کی جانب سے دو جگہوں پر 21 جون کو منعقد ہوگا ویکسینیشن کیمپ

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 19 جون، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) مجلس اصلاح و تنظیم کی جانب سے 21 جون 2021 بروز پیر کو تنظیم ہال صدیق اسٹریٹ اور رابطہ ہال نوائط کالونی میں کووڈ ویکسینیشن کیمپ منعقد کیا جائے گا۔ جس کی جانکاری میڈیا کو آرڈنیٹر ڈاکٹر محمد حنیف شباب صاحب نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس کیمپ میں صرف 45 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین کا پہلا ڈوز دیا جائے گا۔

عوام الناس سے گزارش کی گئی ہے کہ پیر کے دن صبح 9 بجے سے شام 4.30 بجے تک بیک وقت 2 مقامات پر چلنے والے اس کیمپ سے بھرپور فائدہ اٹھائیں.

اطلاع کے مطابق ویکسین کی معقول مقدار دستیاب ہونے پر آنے والے دنوں میں تنظیم کی جانب سے عوام کی سہولت کے لئے اس طرح کے کیمپ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے.

 

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*