بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / چار ماہ نو دنوں بعد شہاب چوٹور کا پیدل سفر حج پھر ہوا شروع : پاکستان میں ہوئے داخل

چار ماہ نو دنوں بعد شہاب چوٹور کا پیدل سفر حج پھر ہوا شروع : پاکستان میں ہوئے داخل

Print Friendly, PDF & Email

پنجاب: 06  فروری،2023 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  کیرلا سے 2 جون کو پیدل سفر حج کرنے کے ارادے سے نکلے 29 سالہ شہاب چوٹور  چار ماہ نو دن پنجاب سرحد پر رہنے کے بعد پاکستانی ویزا ملنے پر پھر ایک بار پیدل سفر حج کے لیے آج نکل چکے ہیں ۔

انہوں نے اتوار کو پنجاب کے عافیہ کڈس اسکول جہاں وہ پچھلے چار مہینوں سے مقیم تھے وہاں سے انہوں نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ پچھلے چار ماہ سے پاکستان سے اجازت کے کاغذات موصول ہونے کے انتظار میں تھے جو کہ 2 فروری کو انہیں ملے جس کے بعد انہوں نے 6 فروری سے دوبارہ اپنا پیدل سفر حج شروع کرنے کا ارادہ کیا ۔

ذرائع کے مطابق وہ پاکستانی سرحد سے صرف 12 کلو میٹر  دور تھے جہاں سے وہ آج صبح نکل کر پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

شہاب نے اس موقع پر عافیہ اسکول کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے وہاں پاکستان سے ٹرانزٹ ویزہ کے انتظار میں  صرف تین دن قیام کرنے کا ارادہ کیا تھا لیکن اتنی بڑی مدت تک جس طرح سے اسکول انتظامیہ نے ان کے ساتھ حسن سلوک کیا ہے وہ اس کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتے۔انہوں نے اس موقع پر ہندوستانی حکومت اور پولس افسران وغیرہ کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔

خیال رہے کہ شہاب اب تک 3,300 کلومیٹر پیدل  سفرطے کر چکے ہیں جس میں انہوں نے کیرالہ سے پنجاب تک سات ریاستوں کا احاطہ کیا ہے۔  انہوں نے 2 جون کو کیرالہ کے ملاپورم سے اپنا 8,640 کلومیٹر کا سفر شروع کیا تھا اور  ستمبر میں واہگہ بارڈر کے قریب پہنچے تھے لیکن ان  کے پاس ٹرانزٹ ویزا نہ ہونے کی وجہ سے سرحد پار نہ کرسکے تھے۔شہاب چوٹور اس سال سعودی عرب پہنچ کر حج کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*