بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / عامر خان کے اشتہار کو دیکھ کر ایم پی آننت کمار کو بھی لگی مرچی: ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا لگایا الزام

عامر خان کے اشتہار کو دیکھ کر ایم پی آننت کمار کو بھی لگی مرچی: ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا لگایا الزام

Print Friendly, PDF & Email

کاروار: 21 اکتوبر،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) تہواروں کے موسم میں نکلے عامر خان کے سی ایٹ کمپنی کے ٹائر کے اشتہار نے ہنگامہ کھڑا کردیا ہے اور ملک میں کئی طرف سے اس کی مخالفت کرتے ہوئے اسے ہندو مخالف قرار دیے جانے کی کوشش ہورہی ہے۔

ایسے میں اتر کینرا ضلع سے ممبر پارلیمان  آننت  کمار ہیگڈے نے سی ایٹ ٹائیر کے سی ای اور اور ایم ڈی  مسٹر آننت وردھن جوینکاکو ایک خط بھیجا ہے جو کہ اب سوشیل میڈیا کے ذریعے عام کیا گیا ہے  جس میں انہوں نے اس اشتہار کی وجہ سے ہندؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچنے کا الزام لگایا ہے ۔

انہوں نے اپنے اس خط میں اشتہار کو فوری ہٹانے کی مانگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تہواروں کے موقع پر راستوں پر پٹاخوں کے پھوڑنے سے ٹرافک متاثر ہوتا ہے اور ماحول خراب ہوتا ہے تو مسلمانوں کی طرف سے جمعہ اور عید کے موقعوں پر  راستوں پر نماز پڑھنے سے بھی اسی طرح کا مسئلہ ہوتا ہے۔اس سے سڑکیں جام ہوجاتی ہیں اور ایمرجنسی سرویس بحال رکھنے میں بھی تکلیف ہوتی ہے۔

انہوں نے آگے لکھا ہے کہ اگر پٹاخوں سے ماحول آلودہ ہوتا ہے تو پھر لاؤڈ اسپیکر سے  دی جانے والی آذان سے بھی صوتی آلودگی ہوتی ہے ۔ اس کو بھی عوام کو دکھانا چاہئے اور اس کو بھی روکنے کی کوشش کرنے کے لیے پیغام دینا چاہئے۔

انہوں نے اپنے خط کے آخر میں لکھا ہے کہ آپ بھی ایک ہندو ہو اور آپ کو ہندو مخالف سرگرمیوں کا حصہ نہیں بننا چاہئے ۔ایم پی نے اس تعلق سے غور کرنے اور آئندہ ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس نہ پہنچانے کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ عامر خان کی طرف سے کیے گئے اس اشتہار میں وہ راستوں پر پٹاخوں کو پھوڑنے سے روک رہے ہیں اور سوسائٹی کمپاؤنڈ میں پھوڑنے کی ہدایات دے رہے ہیں۔

 

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*