بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل والوں  کے لیے راحت کی خبر: پچھلے چوبیس گھنٹوں میں بھٹکل میں سامنے نہیں آیا کورونا کا نیا معاملہ

بھٹکل والوں  کے لیے راحت کی خبر: پچھلے چوبیس گھنٹوں میں بھٹکل میں سامنے نہیں آیا کورونا کا نیا معاملہ

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 19 جون، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کورونا کی دوسری لہر کے بعد  گزشتہ دیڑھ  دو مہینوں سے بھٹکل میں کورونا کے لگاتار معاملے سامنے آرہے تھے لیکن ابھی کچھ دنوں سے اس میں اچھی خاصی کمی واقع ہوگئی ہے جس کو دیکھ کر انتطامیہ اور عوام نے اطمینان کی سانس لی ہے۔

محکمہ صحت کے افسر کی جانب سے جاری ہیلتھ بلٹین کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں میں بھٹکل تعلقہ میں کورونا کا کوئی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے جو کہ بھٹکل والوں کے لیے اچھی خبر ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھٹکل تعلقہ میں اس وقت کورونا کے کل 114 مریض ہیں جن میں سے 17 اسپتال میں زیر علاج ہیں تو بقیہ 89 مریضوں کا علاج ان کے گھر وں میں ہی چل رہا ہے۔

مجموعی طور پر دیکھا جائے تو تعلقہ میں  دوسری لہر کے بعد اب تک کورونا کے2307 معاملے سامنے آچکے ہیں جن میں سے کورنا کو شکست دے کر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2141 ہے جبکہ 52 افراد اس بیماری کی وجہ سے لقمہ اجل بھی بن گئے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

 
x

Check Also

انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے معیار میں دن بدن ہورہا ہے اضافہ: نئے تعلیمی سال کے لیے داخلے ہیں جاری

بھٹکل: 11 ستمبر،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (اے ...