بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل اور ہوناور سرکاری اسپتال کے لیے ایم ایل اے فنڈ سے رکن اسمبلی نے کیا دو ایمبولینس کا عطیہ

بھٹکل اور ہوناور سرکاری اسپتال کے لیے ایم ایل اے فنڈ سے رکن اسمبلی نے کیا دو ایمبولینس کا عطیہ

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: یکم جون،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل ہوناور اسمبلی کے رکن سنیل نائک نے ہوناور اور بھٹکل سرکاری اسپتال  کے لیے ایم ایل اے ترقیاتی فنڈ کے ذریعےجدید سہولیات سے لیس دو ایمبولینس کا عطیہ کیا ہے۔

انہوں نے اس موقع اس پر بھٹکل سرکاری اسپتال میں اس کے افتتاح کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم  نے دیکھا کہ کورونا کی دوسری لہر کے بعد ایمبولینس کی کتنی ضرورت محسوس ہوئی ہے۔  اس لیے ہم کورونا کی اس مہاماری میں عوام کو بھر پور سہولت دینا چاہتے ہیں اور انہیں وقت پر اسپتال  پہنچانا چاہتے ہیں ۔

رکن اسمبلی نے  اس موقع پر عوام کو بھروسہ دلایا کہ انہیں اس مہاماری میں ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ بھٹکل کا سرکاری اسپتال  اپنی بہترین طبی خدمات فراہم کر رہا ہے جس کی وجہ سے بیرون بھٹکل بلکہ بیرون اضلاع سے بھی مریض یہاں آکر شفا یاب ہورہے ہیں۔ اس موقع پر رکن اسمبلی نے شرالی اور منکی کے لیے بھی اس طرز کی ایمبولینس دینے کی بھی بات کہی۔انہوں نے اس موقع پر وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور تما م مریضوں کی صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔

اس موقع پر تعلقہ اسپتال کی ایڈمنسٹریٹو افسر داکٹر سویتا کامتھ بھی موجود تھیں۔

 

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

 

x

Check Also

بھٹکل شمس الدین سرکل پر آٹو رکشہ کی تیز رفتار ایمبولینس کے ساتھ ہوئی ٹکر: رکشہ ڈرائیور معمولی زخمی۔ رکشہ اور ایمبولینس کو پہنچا بڑا نقصان

بھٹکل: 20 جون، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل کے شمس الدین سرکل ...