بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / کورونا کے بڑھتے معاملات کے چلتے رکن اسمبلی سنیل نائک کی بھٹکل میں افسران کے ساتھ میٹنگ: بلا ضرورت گھومنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کورونا کے بڑھتے معاملات کے چلتے رکن اسمبلی سنیل نائک کی بھٹکل میں افسران کے ساتھ میٹنگ: بلا ضرورت گھومنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 7مئی،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں کورونا معاملات کی بڑھتی تعداد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آج یہاں منی ودھان سودھا میں رکن اسمبلی سنیل نائک نے افسران کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے کورونا کے تعلق سے تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے افسران کو ضروری ہدایات دیں۔

اس موقع پر انہوں نے بازاروں اور راستوں پر آوارہ گردی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی اس طرح سے گھوم رہے ہیں ان پر جرمانہ عائدکیا جائے اور ان کی گاڑیوں کو ضبط کیا جائے۔انہوں نے اس موقع پر افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ میڈیکل دکانوں میں آج کل بھیڑ زیادہ ہورہی ہے اس لیے  افسران کو چاہئے کہ وہ  اس کی جانکاری حاصل کریں اور ان کے تعلق سے پتہ لگانے  کی کوشش کریں ۔

رکن اسمبلی نے بھٹکل میں اب تک آکسیجن کی وافر مقدار ہونے کی جانکاری دی اور کہا کہ ریاست میں اس وقت آکسیجن کی کافی مانگ ہے  اور آگے جاکر بھٹکل میں اس کی کمی ہوسکتی ہے اس لیے انہوں  نے وزیر داخلہ  بسوراج بومائی  اور ڈسٹرکٹ انچارج منسٹر  شیورام ہیبار سے گفتگو کی ہے  اور  بھٹکل کے لئے کمٹہ اور کنداپور سے  آکسیجن    بھرتی کرکے لانے   کا انتظام کیا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر پیشگی اقدامات کے طور پر بھٹکل میں ہی آکسیجن پلانٹ قائم کیے جانے کی بھی بات کہی۔

آفسران کے ساتھ میٹنگ  کے بعد سنیل نائک نے  کووڈ وار روم پہنچ کر  جائزہ لیا اور وہاں سے بھر ضروری تفصیلات حاصل کیں۔

اس  میٹنگ میں بھٹکل ڈی وائی ایس پی  بیلی ایپّا، بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ممتا دیوی اور تحصیلدار روی چندرا سمیت بھٹکل اور ہوناور کے کئی ایک آفسران موجود تھے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

 

x

Check Also

آزاد نگر تھرڈ کراس پر دھنس گئی  کڑی سے بھر ی ٹپر لاری : کافی مشقت کے بعد نکالا گیا باہر

بھٹکل: 22 جون، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں مانسون کی شروعات ...