بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل ٹیکسی ڈرائیور اور مالکان یونین کی طرف سے آج رکن اسمبلی کو دیا گیا میمورنڈم: پارکنگ کے لیے مناسب جگہ دینے کا مطالبہ

بھٹکل ٹیکسی ڈرائیور اور مالکان یونین کی طرف سے آج رکن اسمبلی کو دیا گیا میمورنڈم: پارکنگ کے لیے مناسب جگہ دینے کا مطالبہ

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 14 اکتوبر، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ٹیکسی ڈرائیور اور مالکان یونین کی طرف سے کل بھٹکل اسسٹنٹ کمشنراور تحصیلدار کو میمورنڈم دیتے ہوئے شاہراہ کی توسیع کی وجہ سے انہیں بھٹکل کے بس اسٹانڈ سے متصل جگہ میں پارکنگ کی سہولت دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
اسی مطالبہ کے ساتھ آج یونین کے اراکین  نے رکن اسمبلی سنیل نائک سے ملاقات کی اور انہیں بھی میمورنڈم سونپا ۔

میمورنڈ م میں درج تحریر کے مطابق بھٹکل تعلقہ ٹیکسی ڈرائیوراور مالکان کی یونین میں 250 سے زائد اراکین کی ٹیکسیاں موجود ہیں ۔ تقریباً 25 سال سے بس اسٹینڈ کے سامنے والی جگہ پر یہ گاڑیاں پارک کی جاتی ہیں ۔ چونکہ اب نیشنل ہائی وے 66 کی توسیع ہورہی ہے اس سے ان گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے مناسب جگہ نہیں رہی ہے ۔ اس وجہ سے بس اسٹائنڈ سے متصل جو خالی جگہ ہے وہاں ٹیکسیاں پارک کرنے کا انتظام کیا جائے

اس موقع پر رکن اسمبلی سے اس اس درخواست کو قبول کرتے ہوئے جلد ہی ٹیکسی پارکنگ کی سہولت فراہم کرنے کی گزارش کی گئی۔

 

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*