بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / یلاپور قومی   شاہراہ  پرکیمیکل سے بھرا ٹینکر پلٹی: کیمیکل کے رساؤ سے بھڑک اٹھی آگ

یلاپور قومی   شاہراہ  پرکیمیکل سے بھرا ٹینکر پلٹی: کیمیکل کے رساؤ سے بھڑک اٹھی آگ

Print Friendly, PDF & Email

یلاپور: 13 اکتوبر، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ضلع اترکینرا کی یلاپور قومی شاہراہ 63 پر آج صبح کیمیکل سے بھرا ٹینکر پلٹ گیا جس کے بعد ٹینکر میں موجود کیمیکل رسنے سے اس میں آگ پکڑ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کئی میل تک پھیل گئی جس کے نتیجے میں قریب موجود کھیتوں وغیرہ کا کافی نقصان ہوا۔

ذرائع کے مطابق  کیمیکل سے بھرا یہ ٹینکرا مینگلور سے ممبئی جارہا تھا کہ یلاپور ۔ انکولہ شاہراہ کے ارابیل گھاٹ پر توازن بگڑنے سے پلٹ گیا جس کے نتیجے میں اس میں آگ لگ گئی۔ تاہم اس میں موجود ڈرائیور اور کلینر محفوظ بتائے گئے ہیں۔

اطلاع ملتے ہی  یلاپور پولس کے ساتھ قریبی علاقوں سےفائر بریگیڈ کی گاڑیاں  جائے وقوع پر پہنچیں اور صبح قریب آٹھ بجے تک آگ پر قابو پالیا گیا۔

اس دوران ٹریفک نظام کافی متاثر رہا ۔صبح ٹینکر پلٹنے کے بعد سے متاثر ٹرافک نظام قریب 08:30 بجے ہی بحال ہوا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*