بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل جالی روڈ پر واقع سعودی کالونی میں مسجد ہاجرہ کا ہوا افتتاح

بھٹکل جالی روڈ پر واقع سعودی کالونی میں مسجد ہاجرہ کا ہوا افتتاح

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 15 جنوری،2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل مسلم جماعت دمام منطقۃ الشرقیہ کی طرف سے سعودی عربیہ  کے مختلف شہروں میں برسرروزگار بھٹکلی حضرات کوخودکا  گھر تعمیر کرنے کے لئے کم قیمت اور آسان قسطوں پر زمین فراہم کرنے کی سہولت دینے  جماعت نے آٹھ سال قبل پلاٹ اسکیم شروع کی تھی جس کے تحت  جالی روڈ پر  زمین خرید کر  اس پر جملہ 93 پلاٹس بنوائے گئے۔ اسی میں سے ایک پلاٹ مسجد کے لئے وقف کیا گیا تھا جس کا افتتاح جمعہ کے روز عصر کی نماز کے ساتھ کیا گیا  جس کی امامت  چیف قاضی جماعت السلمین بھٹکل مولانا عبدالرب خطیبی ندوی نے کی۔

اس موقع پر منعقد تقریب میں چیف قاضی جماعت المسلمین مولانا عبدالرب خطیبی ندوی، چیف قاضی مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی،   جماعت المسلمین  کے  جنرل سکریٹری مولوی طلحہ رکن الدین ندوی ، مولانا عبدالعظیم قاضیا ندوی، امام و خطیب جامع مسجد بھٹکل مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی  نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مسجد کی اہمیت  و فضیلت اور اس کی تعمیر کرنے والوں کے لیے جو بشارتیں ہیں وہ سامعین کے گوش گذار کیں۔

اس تقریب کا آغاز مسجد کے امام  مولانا حافظ محمد  صالح رکن الدین ندوی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد بھٹکل مسلم جماعت منطقۃ شرقیہ کے سابق جنرل سکریٹری جناب محمد صادق پلّور نے سعودی کالونی اور مسجد کی تعمیر کے تعلق سے معلومات فراہم کیں جبکہ  بھٹکل مسلم جماعت منطقۃ  شرقیہ کے سابق صدر اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل (بی ایم کے سی ) کے سابق سکریٹری جنرل جناب محمد یونس قاضیا نے مہمانان اور حاضرین کااستقبال کیا ۔

اس تقریب کا اختتام بھٹکل مسلم جماعت منطقۃ شرقیہ کے صدر جناب محمد نعیم ائیکری کے شکریہ کلمات کے بعد  نائب قاضی جماعت المسلمین  مولانا محمد انصار خطیب مدنی کی دُعا پر ہوا ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*