بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / ملباگل میں نو تعمیر شدہ مسجد الفتح کا ایوب خطیب کی اذان کے ساتھ افتتاح

ملباگل میں نو تعمیر شدہ مسجد الفتح کا ایوب خطیب کی اذان کے ساتھ افتتاح

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 16 اپریل،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بینگلور سے قریب سو کلومیٹر دوری پر واقع کولار ضلع کے ملباگل شہر میں نو تعمیر شدہ  مسجد الفتح کا افتتاح 11 اپریل  کو دوپہر کی اذان  کے ساتھ  ہواجس کے لئے بھٹکل سے جناب ایوب بن ناصر خطیب کو مدعو کیا گیا تھا اور ان ہی کی کانوں میں رس گھولتی سریلی آواز سے مسجد الفتح کا افتتاح عمل میں آیا ۔ مسجد الفتح اس علاقے کی عظیم ترین جامع مسجد ہے جسے ایک مخیر شخص نے مکمل اپنے خرچ سے تعمیر کیا ہے ۔

یاد رہے کہ ایوب خطیب وقفے وقفے سے  بھٹکل کی نور جمعہ مسجد میں اذان دیتے رہتے ہیں، اسی طرح بھٹکل کی دوسری مساجد میں بھی ان کی اذان گونجتی رہی ہے ۔ ان کی آواز ہو بہو مسجد الحرام  سے  گونجنے والی اذان  جیسی ہونے کی وجہ سے لوگ کافی پسند کرتے ہیں۔  حال ہی میں انہوں نے اُڈپی کی ایک مسجد میں بھی اذان دی تھی جس کا سوشیل میڈیا پر خوب چرچا ہوا تھا۔

مسجد کی کمیٹی والوں نے جناب ایوب خطیب صاحب کا پھولوں کے ہار سے اکرام کیا ۔

 

x

Check Also

عید الفطر کی نماز کے تعلق سے قاضی صاحبان کا نیا اعلان: اپنی جگہوں پر ہی نماز ادا کرنے کی اپیل

بھٹکل: 13 مئی،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں کل انشاء اللہ عید ...