بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / مینگلورو کی طالبہ روتھ ڈی سلوا  نے سی اے میں حاصل کیا ملکی سطح پر پہلا مقام

مینگلورو کی طالبہ روتھ ڈی سلوا  نے سی اے میں حاصل کیا ملکی سطح پر پہلا مقام

Print Friendly, PDF & Email

مینگلورو: 14؍ستمبر، 2021(ذرائع) انسٹی ٹیوٹ آف چارٹیڈ اکاؤنٹنٹ آف انڈیا (آئی سی اے آئی ) کے زیراہتمام منعقدہ چارٹیڈ اکاؤنٹنٹ(اولڈ سی اے) امتحان میں منگلورو کی روتھ کلیرے  ڈی سِلوا نے ملکی سطح پر پہلا رینک حاصل کرتے ہوئے ریاست سمیت دکشن کینرا  کا نام روشن کیا ہے۔

گذشتہ پیر کو منظر عام پر آئے نتائج کے بعد معلوم ہوا کہ روتھ کلیرے ملک بھر میں اول رینک حاصل کرنے والی طالبہ بن گئی  ہیں ۔ منگلورو کے روسی ماریا ڈی سلوا اور رافرٹ ڈی سلوا کی بیٹی روتھ نے 800میں سے 472نمبرات حاصل کرتے ہوئے  ملکی سطح پر پہلا رینک حاصل  کیا ہے۔

روتھ کی بہترین کارکردگی پر ان کے والدین ، گائیڈ سمیت سبھی نے مبارکبادی پیش کی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*