بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے عید کے پیش نظر دیا گیا اہم پیغام: عوام سے تعاون کی اپیل

مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے عید کے پیش نظر دیا گیا اہم پیغام: عوام سے تعاون کی اپیل

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 11مئی ،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں لاک ڈاؤن اور کورونا کے بعد کل گاڑیوں کے لیے چھوٹ نہ ملنے پر سوشیل میڈیا کے ذریعے تنظیم کے ذمہ داران کو تنقید کا نشانہ بنایا جار ہا تھا اور تنظیم کے ذمہ داروں پر عوام کے حق میں انتظامیہ کے سامنے نہ بولنے کا الزام لگا یا جارہا تھا۔

اسی کے چلتے آج مجلس اصلاح و تنظیم میں اخباری کانفرنس منعقد ہوئی جس میں جناب عنایت اللہ شابندری صاحب نے ان تمام خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ  لاک ڈاؤن اور کورونا پر تنظیم کے ذمہ داران مسلسل نگاہ  رکھے ہوئے ہیں اور اس سلسلسے میں اب تک دو تین بار اسسٹنٹ کمشنر اور ایس پی سے بھی ملاقاتیں ہوچکی ہیں اور ان سے مل کر عوام  کو آسانیاں پہنچا نے کے لیے کئی ایک باتیں ہوئی  ہیں جوعوام کے سامنے نہیں آسکیں۔

عنایت اللہ شابندری صاحب نے کہا کہ کل صبح کے وقت دی گئی چھوٹ میں جو  گاڑیوں کو اجازت نہیں دی گئی تھی اس بارے میں بھی تنظیم کے ذمہ داران نے انتظامیہ سے بات کی جس کے بعد انتظامیہ نے آج چھوٹ دی ہے۔انہوں نے عید کے متعلق بھی کہا کہ عید کی نماز کے تعلق سے بھی انتظامیہ سے بات ہورہی ہے اور امید ہے کہ عید کی نماز تمام جمعہ  مساجد میں کورونا کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ اداکرنے کی اجازت ملے گی۔انہوں نے آج ضلع کے انچارج وزیر شیورام ہیبار کے ساتھ بھی اس سلسلے میں تنظیم کے ذمہ داران کی نشست منعقد ہونے کی اطلاع دی۔

انہوں نے تنظیم کے خلاف پیغامات وائرل کرنے والوں کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ تنظیم کے ذمہ داران گزشتہ لاک ڈاؤن  کی طرح اس مرتبہ بھی اپنی جان جوکھم میں ڈال کر کام کر رہے ہیں اور جب بھی کوئی فیصلہ عوام کے خلاف ہوگا تب تب تنظیم کے ذمہ داران انتظامیہ کے ساتھ بات کریں گے اور عوام کو حق دلانے کی پوری کوشش کریں گے۔

انہوں نے دبئی، سعودی اور بینگلور سے آنے والوں کو مکمل کورنٹائن میں رہنے کی تاکید کی اور کہا کہ یہ اپنے گھروں میں الگ تھلک رہیں اور بیماری کو پھیلانے سے بچیں۔

اس موقع پر جنرل سکریٹری مجلس اصلاح و تنظیم جناب عبدالرقیب ایم جے نے بھی اپنے خیالات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس بیماری کو روکنا ہم سب کا فرض ہے اور وقت کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ہم تمام کو چاہئے کہ ضرورت کے وقت میں ہی گھر سے نکلیں اور بلا ضرورت نکلنے سے پرہیز کریں۔انہوں نے کورونا کی اس زنجیر کو توڑنے میں عوام سے تعاون کرنے کی اپیل کی اور جتنے حفاظتی اقدامات کیے جاسکتے ہیں اس کو کرناپر زور دیا۔

 

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

 

x

Check Also

آزاد نگر تھرڈ کراس پر دھنس گئی  کڑی سے بھر ی ٹپر لاری : کافی مشقت کے بعد نکالا گیا باہر

بھٹکل: 22 جون، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں مانسون کی شروعات ...