بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / کرناٹک ہائی کورٹ نے آٹھویں اور پانچویں جماعت کے بورڈ امتحانات کو منسوخ کرنے کا دیا حکم

کرناٹک ہائی کورٹ نے آٹھویں اور پانچویں جماعت کے بورڈ امتحانات کو منسوخ کرنے کا دیا حکم

Print Friendly, PDF & Email

بینگلورو: 10 مارچ، 2023 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کرناٹک ہائی کورٹ نے جمعہ کو ریاستی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ان تینوں سرکلر کو منسوخ کرنے کا حکم دے دیا ہے جس میں حکومت نے ریاستی بورڈ سے منسلک اسکولوں میں 5ویں اور 8ویں کے طلبہ کے لئے اس سال سالانہ  امتحان بورڈ کےماتحت کرنے  کا تعین کیا تھا۔جسٹس پردیپ سنگھ یرور کی سربراہی والی سنگل  بنچ نے امتحانات کے خلاف دی گئی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ  قواعد کے مطابق اس سال ان امتحانات کو منعقد کرنا صحیح نہیں ہے اس لیے پانچویں اور آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات اگلے سال سے ہو سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ آر یو پی ایس اے کے صدر لوکیش تالی کٹے نے ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائر کی تھی جس میں پانچویں اور آٹھویں جماعت کے طلبہ کے لیے ہونے والے بورڈ امتحانات کو چیلنج کیا گیا تھا۔ پانچویں اور آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کے انعقاد پر حکومت کو کئی دنوں سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا اور الزام لگایا جارہا تھا کہ محکمہ تعلیم اس کے ذریعے ٹیوشن مافیا کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*