بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / انجمن کے صد سالہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ سمیت ریاست کی معزز شخصیات کی شرکت متوقع

انجمن کے صد سالہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ سمیت ریاست کی معزز شخصیات کی شرکت متوقع

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 18 دسمبر، 18 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انجمن حامئی مسلمین بھٹکل اپنے قیام کے سو سال پورے کرتے ہوئے آئندہ سال کے جنوری میں 5/تاریخ کو صد سالہ جشن منا رہا ہے۔ اس پروگرام کو کامیاب اور بامقصد بنانے کے لیے شہری، ریاستی ملکی و غیر ملکی سطح پر بھر پور تیاریاں جاری ہیں۔

اس سلسلہ میں  معزز مہمانوں کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے انجمن کے ذمہ داران مختلف وفود کی شکل میں ریاستی وزراء اور معروف شخصیات سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

اسی سلسلہ میں کل انجمن کا ایک وفد انجمن کے جنرل سکریٹری جناب اسماعیل صدیق صاحب کی قیادت میں بیلگام پہنچا جہاں انہوں نے ضلعی انچارج وزیر مسٹر آر وی دیش پانڈے، ریاستی وزیر جناب یو ٹی قادر، سرسی کے رکن اسمبلی  وشویشور ہیگڈے کاگیری اور وزیر اعلیٰ مسٹر کمار سوامی سے ملاقات کی اور ان کو خصوصی طور پر اس اجلاس کے لیے مدعو کیا۔

امید ہے کہ یہ وفد آئندہ دنوں میں مزید وزراء اور اراکین اسمبلی سے ملاقات کرکے انجمن کے ان پروگراموں میں ان کی شرکت کو یقینی بنائے گا۔

اس وفد میں جناب محسن شابندری، جناب ایس ایم عبدالعظیم ، جناب مصدق ائیکری ، جناب عنایت اللہ شابندری، جناب کولا عبدالسمیع، جناب ایس جے سید ہاشم، جناب صدیقہ محمد میراں  وغیرہ موجود تھے۔

واضح رہے کہ 5/جنوری،2019 سے شروع ہونے والا انجمن کا  یہ صد سالہ جشن مختلف پروگراموں کے ساتھ پورے سال چلے گا۔

 

x

Check Also

بھٹکل میں صبح چھوٹ کے اوقات میں گاڑیوں پر پابندی  کے خلاف ایس ڈی پی آئی نے سونپا میمورنڈم

بھٹکل: 10 مئی،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) چودہ روزہ لاک ڈاؤن کے دوران ...