بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / دبئی میں بھٹکل پریمئر لیگ کے دسویں سیزن کا جنوری میں ہورہا ہے آغاز: کھلاڑی اور ٹیمیں اس طرح سے کرسکتے ہیں رجسٹریشن

دبئی میں بھٹکل پریمئر لیگ کے دسویں سیزن کا جنوری میں ہورہا ہے آغاز: کھلاڑی اور ٹیمیں اس طرح سے کرسکتے ہیں رجسٹریشن

Print Friendly, PDF & Email

دبئی : 16 نومبر، 2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل پریمیئر لیگ کا دسواں ایڈیشن 22 جنوری 2023 کو جے ایم آر گراؤنڈ (زاہد روڈ، شارجہ) میں شروع ہونے والا ہے اور یہ 12 فروری 2023 تک جاری رہے گا۔ اس ٹورنامنٹ میں کل  8 ٹیمیں حصہ لیں گی جو دو گروپوں میں منقسم  ہوں گی اور ہر ایک گروپ  سے دوممتاز ٹیمیں  سیمی فائنل کھیلنے کے لیے منتخب ہونگی۔ اس کی جانکاری بی پی ایل کے نو منتخب کمشنر مسٹر طحہ معلم نے اخباری بیان جاری کرکے دی ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ  اس سال بی پی ایل ٹورنامنٹ کے دسویں سیزن کی ٹائٹل  اسپانسرشپ  دبئی کی کمپنی جان برادرزنے لی ہے ، جس کے تحت اس  دسویں ایڈیشن میں نئے مقام پر 15 میچ کھیلے جائیں گے جن میں ایل ای ڈی اسکور بورڈ، اسٹمپنگ اور رن آؤٹ کے فیصلوں کے لیے ڈی آر ایس کی سہولت  بھی موجود رہے گی جبکہ میچ کے لمحات کو ریکارڈ کرنے کے لیے اعلیٰ درجے کے کیمروں کی مدد لی جائے گی۔

اس پریس ریلیز کے مطابق ٹیموں کی رجسٹریشن کا عمل  15 نومبر سے شروع ہو کر 18 نومبر 2022 تک جاری رہے گا جس میں پچھلے ایڈیشن سے تین ٹیموں کو برقرار رکھا  جائے گا جبکہ بقیہ ٹیموں کی شرکت کے لیے ای میل  ( [email protected])کے ذریعے موصول ہونے والے اندراجات کی مدد لی جائے گی اور اس کے بعد  ہی ٹیم کو منظوری دی جائے گی ۔اس تعلق سے مزید جانکاری کے لیے  جناب  طحہ معلم-  0504277567،   جناب عبدالستار  ۔0555516985 اور جناب عمران خطیب  0503523378 سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

 

ریلیز کے مطابق اس دوران  کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل (صرف متحدہ عرب امارات کا رہائشی ویزا ہولڈر)  بھی شروع ہورہا ہے جس کے لیے www.bpluae.net پر لاگ ان کرکے 10 دسمبر سے 25 دسمبر 2022  کے درمیان کھلاڑیوں کو اپنا رجسٹریشن کرنا ہوگا ۔ رجسٹریشن کے عمل کے بعد کھلاڑیوں کی نیلامی کی تقریب یکم جنوری 2023 کو دبئی میں منعقد کی جائے گی جہاں موجود  ٹیموں کے ذریعے ان کا انتخاب کیا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ لیگ میچ کے اوقات صبح 10 بجے  سے دوپہر 1:30 بجے تک ر ہیں گے۔  جبکہ دوسرا میچ دوپہر سے  شام 5:00 بجے تک چلے گا۔ آئیکون کھلاڑیوں کے پاس متحدہ عرب امارات کا رہائشی ویزا ہونا ضروری ہے جبکہ مہمان کھلاڑی کے پاس وزٹ یا رہائشی ویزا ہونا ضروری ہے۔

 

اس موقع پر  پی ایل گورننگ کونسل کے نومنتخب چیئرمین  جناب شہریار خطیب نے  دبئی میں رہنے والے بھٹکلی احباب سے خصوصی طور پر اس کھیل کا لطف اٹھانے کی درخواست کی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ بی پی ایل بھٹکلی احباب کے لیے جہاں لطف کا سامان فراہم کرتا ہے وہیں وہ دبئی میں ملازمت کرنے والے بھٹکلی احباب کو ایک جگہ پر ملنے کا موقع بھی دیتا ہے جس کے ذریعے  انہیں اپنی روز مرہ کی زندگی سے الگ تھلگ اپنے دوست احباب سے ملنے کا موقع ملتا ہے ۔

 

بی پی ایل کونسل کے  لیے نئے عہدیداران کا ہوا انتخاب: اطلاع کے مطابق بھٹکل پریمئر لیگ کی گورننگ  کونسل کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا ہے جو حسب ذیل ہیں۔

چیئرمین:  جناب شہریار خطیب

وائس چیئرمین:  جناب یاسرقاسمجی

کمشنر : جناب طحہ معلم

ڈپٹی کمشنر:  جناب عمران خطیب

خازن :  جناب عبدالمتین ڈی ایف

محاسب: جناب عبدالستار لنکا

اس موقع پر  سابقہ تین ممبران کی جگہ نئے تین ممبران جناب آفاق نائطے،  جناب  ایس ایم سفیان اور  جناب عاطف ڈی ایف کو بی پی ایل گورننگ کونسل  میں لیا گیا ہے۔

اس انتخابی کارروائی کو الیکشن کمشنر جناب  جیلانی محتشم نے بخوبی انجام دیا ۔اس موقع پر سابق کمشنر جناب ضیاء جوکاکو نے سابقہ رپورٹ کے ساتھ حساب کتاب کو پیش کیا جبکہ سابق چیرمین جناب ابومحمد مختصر نے تمام کا شکریہ ادا کیا ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*