بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / جامعہ اسلامیہ میں آج کی تیسری نشست کا ہوا اختتام: جملہ مساہمین کے درمیان تشجیعی انعامات کی تقسیم۔ آج عشاء بعد منعقد ہوگی اختتامی نشست

جامعہ اسلامیہ میں آج کی تیسری نشست کا ہوا اختتام: جملہ مساہمین کے درمیان تشجیعی انعامات کی تقسیم۔ آج عشاء بعد منعقد ہوگی اختتامی نشست

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل:  یکم دسمبر،2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) جامعہ اسلامیہ بھٹکل کی طلبہ تنظیم اللجنۃ العربیہ کے زیر اہتمام جنوبی ہند سطح پر جاری  دو  روزہ اجتماعی  قراءت ، ترانہ، مناقشے کے مقابلوں کی تیسری نشست آج  دوپہر کے وقت اپنے اختتام کو پہنچی

اس  نشست کا آغاز احمد خزیمہ ہلارے کی تلاوت سے ہوا اور طریف ابوحسینا نے رسالت مآب کی خدمت میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔

اس موقع پر اجتماعی قراءت کے حکم مولانا قاری راشد اسعد صاحب نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی فطرت میں مسابقت کا پہلو ہے اس پہلو کا ازالہ ناممکن ہے البتہ اس کا امالہ کیا جاسکتا ہے  اور اس کو صحیح رخ پر موڑا جاسکتا ہے۔ نیز ذمہ داران جامعہ اور پروگرام منعقد کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور دعائیہ کلمات سے نوازا۔

مولانا ادریس ملی صاحب اور مولانا فاروق صاحب قاضی ندوی وغیرہم نے بھی اپنے احساسات کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ ان پروگراموں کے ذریعے بچوں میں دینی جذبہ پیدا کیا جارہا ہے اور اسلامی تعلیمات، اخلاق نبوی کو ان کے ذہنوں میں پیوست کیا جارہا ہے۔

اس نشست میں زاہد خلیفہ متعلم عالیہ رابعہ نے عربی تقریر اور مکتب جامعہ اسلامیہ بدریہ کالونی کے معصوم طالب علم عبدالباری گنگاولی نے اپنی خوش گلو آواز میں نعتیہ کلام پیش کیا۔ مکتب جامعہ اسلامیہ چوک بازار کے طلبہ نے آف لائن تعلیم کی اہمیت پر دلچسپ مکالمہ پیش کیا۔ اخیر میں تمام مساہمین کو تشجیعی انعامات سے نوازا گیا۔ دوپہر دو بجے نشست کا اختتام ہوا۔

واضح رہے کہ ان مقابلوں کی آخری نشست آج بعد نماز عشاء جامعہ اسلامیہ میں منعقد ہورہی ہے جس میں شہر و بیرون شہر کے علماء کرام کے خطابات ہونگے اور جیتنے والوں کو انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*