بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / آئی پی ایس آفیسر ڈاکٹر سمن ڈی پینیکر اتر کینرا ضلع کی نئی ایس پی مقرر

آئی پی ایس آفیسر ڈاکٹر سمن ڈی پینیکر اتر کینرا ضلع کی نئی ایس پی مقرر

Print Friendly, PDF & Email

کاروار: 31 اکتوبر، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) آئی پی ایس آفیسر ڈاکٹر سمن ڈی پینیکر نے آج اتوار کو اترا کینرا ضلع کی پہلی خاتون سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) کے طور پر چارج سنبھال لیا ہے۔ ڈاکٹر سمن نے آج سابق ایس پی شیو پرکاش دیوراجو سے دفتر کا چارج لیا جو اگست 2019 سے ضلع کے ایس پی تھے۔

ڈاکٹر سمن ڈی پینیکر، 2013 بیچ کی ایک آئی پی ایس آفیسر ہیں وہ اس سے قبل  کرناٹک پولیس اکیڈمی (KPA)، میسور میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے طور پر کام کر رہی تھیں۔

بھٹکلیس سے فون پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر سمن نے کہا کہ ضلع میں جرائم پر قابو پانا ان کی اولین ترجیح ہوگی اور وہ اس پر ترجیحی بنیاد پر کام کریں گی۔

سابق ایس پی شیو پرکاش دیوراجو نے اگست 2019 میں ضلع کے ایس پی کی حیثیت سے چارج سنبھالا تھا اور اس وقت سے وہ ضلع میں اپنے فرائض کی ادائیگی میں مگن دیکھے گئے تھے خاص کر کویڈ کے حالات میں انہوں نے عوام کی خدمت کرکے لوگوں کا دل جیت لیا تھا ۔اب ان کا تبادلہ گدگ میں کیا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر کے ذریعے ضلع کے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*