بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / ہیبلے پنچایت کے 11 ممبران نے پنچایت میٹنگ سے کیا والک آوٹ: پنچایت صدر پر بے توجہی کا لگایا الزام

ہیبلے پنچایت کے 11 ممبران نے پنچایت میٹنگ سے کیا والک آوٹ: پنچایت صدر پر بے توجہی کا لگایا الزام

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل : 22 اکتوبر، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ہیبلے پنچایت کے 11 ممبران نے پنچایت صدر پر علاقے کے مسائل حل نہ کرنے اور ممبران کی باتوں پر کان نہ دھرنے کا الزام لگاتے ہوئے آج منعقد پنچایت کی عام میٹنگ سے والک آوٹ کردیا ہے۔

پنچایت کے سینئر ممبر جناب ابو علی نے اس بارے میں میڈیا کو بتایا کہ پنچایت کے گیارہ ممبران نے ایک تحریری درخواست دی تھی جس میں کچھ اہم مسائل کا ذکر کرتے ہوئے اس کے حل کے لیے خصوصی میٹنگ بلانے کی درخواست کی گئی تھی لیکن خصوصی میٹنگ نہ بلاکر جنرل باڈی میٹنگ بلانے سے گیارہ ممبران نے ناراض ہوکر میٹنگ سے ہی والک آوٹ کردیا تھا۔

پنچایت کے ایک اور ممبر نے پنچایت صدر پر پپیسوں کے غلط اور بے جا استعمال کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پنچایت صدر ترقیاتی کاموں کی فکر نہیں کر رہے ہیں بلکہ جہاں کم خرچ کرنا ہے وہاں پر بھی زیادہ خرچ کرکے پنچایت کا نقصان کر رہے ہیں۔

ان گیارہ ممبران نے دیگر ممبران کو بھی ان کے ساتھ جڑنے اور پنچایت علاقے کی ترقی کے لیے ساتھ آنے کی درخواست بھی کی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*