بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / اتر کینرا سمیت ساحلی اضلاع میں کل 7 اگست کو بھاری بارش کے ہیں امکانات:اورینج  الرٹ جاری

اتر کینرا سمیت ساحلی اضلاع میں کل 7 اگست کو بھاری بارش کے ہیں امکانات:اورینج  الرٹ جاری

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل:  6 اگست: (ذرائع) ساحلی اضلاع میں شدید بارش کے پیش نظر اتوار، 7 اگست کو بھی اورینج الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ الرٹ  اترکینرا سمیت دکشن کنڑ اور اڈپی کے  لیے جاری کیا گیا ہے۔

اس سے قبل محکمہ موسمیات نے ساحلی اضلاع میں 6 اگست کی صبح تک ریڈ الرٹ کا اعلان کیا تھا۔  تاہم  اب  اتوار کو بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے  اس کے  لیے اتر کینرا سمیت ان اضلاع میں اورینج  الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔

بھاری بارش کے پیش نظر اتر کینرا ڈپٹی کمشنر نے سمندر سے دور رہنے اور الیکٹرک کھمبوں کو نہ چھونے، درختوں کے نیچے نہ بیٹھنے وغیرہ کی صلاح دیتے ہوئے ندی کنارے رہنے والوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت دی  ہے ۔ انہوں نے تعلقہ کے تمام نوڈل افسران کو بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے اس سلسلے میں محتاط رہنے کا حکم دیا ہے۔

 

 

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*