بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / لاک ڈاؤن کے دوران رابطہ کی زیر نگرانی عوام کی خدمت کرنے والوں کی بھٹکل مسلم خلیج کونسل کی طرف سے تہنیت

لاک ڈاؤن کے دوران رابطہ کی زیر نگرانی عوام کی خدمت کرنے والوں کی بھٹکل مسلم خلیج کونسل کی طرف سے تہنیت

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 10 مارچ،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کورونا لاک ڈاؤن کے دوران بھٹکل مسلم خلیج کونسل کی طرف سے بھٹکل میں فوڈ کٹ اور راشن وغیرہ تقسیم کیے گئے تھے جس کو تقسیم کرنے کے لیے رابطہ سوسائٹی بھٹکل کے دفتر کے عملے نے بہت تگ و دو کی تھی۔

ان تمام لوگوں کی تہنیت کرنے کے لیے آج بعد نماز عصر رابطہ سوسائٹی میں ایک نشست منعقد کی گئی تھی جس میں جناب مناظر احسن سکری صاحب، جناب سعود صاحب، جناب امان اللہ صاحب، جناب محمد نور صاحب وغیرہ کی تہنیت کرتے ہوئے انہیں نقد انعام سے بھی نوازا گیا۔

اس موقع پر رابطہ کے سکریٹری جناب مولانا تنویر جوشیدی صاحب، سابق صدر جناب صادق پلور صاحب، جناب محسن شابندری صاحب، جناب محی الدین رکن الدین  صاحب، جناب صدیقہ محمد میراں صاحب، جناب سید ہاشم ایس جے صاحب، جناب عبدالسمیع کولا صاحب وغیرہ موجود تھے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

 

x

Check Also

مجلس اصلاح و تنظیم کے زیر اہتمام منعقد ویکسنیشن کیمپ میں 556 افراد نے لگوایا کورونا کا ٹیکہ

بھٹکل: 21 جون،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) آج 21 جون 2021 بروز پیر ...