بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل  مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین کی طرف سے بھٹکل کی آٹھ حافظات کی تہنیت: 63 سالہ  خاتون نے حفظ قرآن مکمل کرکے قائم کی ایک مثال

بھٹکل  مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین کی طرف سے بھٹکل کی آٹھ حافظات کی تہنیت: 63 سالہ  خاتون نے حفظ قرآن مکمل کرکے قائم کی ایک مثال

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: یکم جنوری،21 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین کے زیر اہتمام چلنے والے مدرسہ تعلیم القرآن میں حفظ کرنے والی آٹھ حافظات کے اعزاز میں کل یہاں بندر روڈ پر واقع المدینہ شادی ہال میں تہنیتی اجلاس منعقد کیا گیا تھا جن میں ایک 63 سالہ حافظہ بھی تھیں جنہوں نے اپنے شوہر کے انتقال کے باوجود اپنا ارادہ ترک نہیں کیا اور حفظ قرآن کی دولت سے مالا مال ہوکر سبھوں کے لیے ایک مثال قائم کردی۔

یہ خوش نصیب حافظہ  بی بی شہر بانو ہیں جنہوں نے تین سال تین مہینے میں حفظ قرآن مکمل کیا ہے  اور اس دوران ان کے شوہر کا انتقال بھی ہوگیا ۔لیکن اس رنج والم کی گھڑیوں اور اعضاء کی کمزوری انہیں اس سعادت کے حاصل کرنے میں  مانع نہیں ہوئی۔

ان کے علاوہ اس خوش نصیب قافلہ میں حافظہ عیناء بنت شکیل کھروری، حافظہ رقیہ جمانہ بنت مولانا خواجہ معین الدین اکرمی  مدنی، حافظہ خدیجہ یمنیٰ بنت محمد اشفاق نیلاور، حافظہ فضیلہ بانو بنت علی صاحب ، حافظہ ھبا بنت حسیب الرحمن چامنڈی، حافظہ خدیجہ تمکین بنت محمد جعفر ی چامنڈی ، حافظہ رحمت بنت حسن باپو کمشے بھی شامل ہیں۔

اس موقع پر ادارہ بھٹکلیس ان تمام کو مبارکباد پیش کرتا ہے اور دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے حفظ کو مضبوط رکھے، اور ان کی دیکھا دیکھی دوسروں کو بھی حفظ قرآن کی دولت حاصل کرنے کی طرف مائل کرے۔ آمین

 

 

x

Check Also

بھٹکل واطراف میں کہیں پر بھی ہلال عید نظر نہیں آیا؛ 30/روزے ہوں گے مکمل

بھٹکل: 11 مئی، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) قاضی صاحبان کی اطلاع کے ...