بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / اب 100 کے بجائے 112 نمبر پر ملے گی ہنگامی خدمات: بھٹکل میں ڈی وائی ایس پی نے ان گاڑیوں کو دکھائی ہری جھنڈی

اب 100 کے بجائے 112 نمبر پر ملے گی ہنگامی خدمات: بھٹکل میں ڈی وائی ایس پی نے ان گاڑیوں کو دکھائی ہری جھنڈی

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 2 مئی،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اب کسی بھی ہنگامی صورت حال مثلا آگ لگنے، روڈ حادثہ ہونے پر صرف ایک ہی نمبر  112 کافی ہوگا اس پر ڈائل کرنے سے ہر طرح کی ایمرجینسی سرویس آپ کو حاصل ہوگی۔  اب پولس کو بلانے کے لیے 100 نمبر ڈائل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔اب صرف 112 نمبر ڈائل کرنا ہوگا یا 112 پر مسیج بھی روانہ کرسکتے ہیں یا پھر ان کے ای میل [email protected] پر بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔ البتہ اگر کسی کو ایمبولنس سروس یا ہیلتھ سے  متعلقہ خدمات کی ضرورت ہو تو اُس کے لئے محکمہ ہیلتھ یا  108 ایمبولنس سروس پر  نمبر ڈائل کرنا ضروری ہوگا۔

اس کے لیے آج بھٹکل ٹاؤن پولس تھانہ میں بھٹکل سب ڈیویژن  کے لیے ڈی وائی ایس پی بیلی ایپا نے پانچ جیپ  گاڑیوں، تین اسکوٹر اور دو بائک  کو ہری جھنڈی دکھاتے ہوئے اس سرویس کا افتتاح کیا۔جس کے بعد ان گاڑیوں نے شہر کا چکر لگا کر  عوام میں اس تعلق سے بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی۔

بھٹکل ڈی وائی ایس پی  بیلی ایّپا نے  اس موقع پر بتایا کہ جملہ پانچ جیپ گاڑیاں  بھٹکل سب ڈیویژن کے لئے دی گئی ہیں جس میں سے ایک گاڑی بھٹکل ٹاون پولس تھانہ کے لیے اور بھٹکل مضافاتی پولس تھانہ کے  لیے مختص کی گئ ہے جبکہ مرڈیشور اور منکی تھانہ کے لئے ایک،  ہوناور تھانہ کے لئے ایک ، کمٹہ کے لئے ایک اور گوکرن کے لئے ایک گاڑی مختص کی گئی ہے۔ اسی طرح پانچ  ٹووہیلرس صرف بھٹکل  کے لئے مختص کئے گئے ہیں جن میں  تین اسکوٹروں کو خواتین پولس کے حوالے کیا گیا اس کے ساتھ ہی دو موٹر بائک بھی اس میں شامل ہیں جن کو  اے ایس آئی    کی تحویل میں دیا گیا ہے،   یہ سبھی گاڑیاں مختلف جگہوں پر    پٹرولنگ کرتی رہیں گی، جیسے ہی کوئی اطلاع موصول ہوگی،    سب سے قریب جو گاڑی موجود ہوگی اُس گاڑی کو جائے وقوع پر روانہ کیا جائے گا۔

x

Check Also

مکمل لاک ڈاؤن سے ایک د ن پہلے بھٹکل میں خریداری زوروں پر : بازاروں اور سڑکوں پر نظر آئی بھیڑ

بھٹکل: 9 مئی،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست میں روز بروز بڑھ رہے ...