بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل قومی شاہراہ پر اسکوٹر اور کار کے درمیان زبردست ٹکر: بائک سوار شدید زخمی

بھٹکل قومی شاہراہ پر اسکوٹر اور کار کے درمیان زبردست ٹکر: بائک سوار شدید زخمی

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل : 27 نومبر، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل قومی شاہر اہ 66 جالی کراس کے مقابل آج صبح تیز رفتار کار اور الیکٹرک اسکوٹر کے درمیان ہوئی ٹکر میں اسکوٹر سوار شدید زخمی ہوا ہے جسے شدید زخمی حالت میں  منی پال اسپتال   میں داخل کیا گیا ہے۔

زخمی شخص کی شناخت شرالی الوے کوڈی کے رہنے والے تمپا موگیر کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق تمپا  شرالی سے بھٹکل کی طرف آرہا تھا کہ جالی کراس پر  مخالف سمت سے آرہی کیرالہ کی ایک  کار اس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں تمپا   کو چہرے اور سر پر شدید چوٹیں آئیں جس کے بعد اسے بھٹکل سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد  منی پال لے جایا گیا ۔

اس تعلق سے بھٹکل شہری پولس تھانہ میں  کیرالہ کےکار ڈرائیور الیاس علوی کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*