بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل میں کل سے ہورہا ہے عیدالاضحی کا آغاز: اس طرح سے ہیں جمعہ مساجد میں نماز عید کے اوقات

بھٹکل میں کل سے ہورہا ہے عیدالاضحی کا آغاز: اس طرح سے ہیں جمعہ مساجد میں نماز عید کے اوقات

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 20 جولائی 21 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل و اطراف میں کل عیدالاضحی کا پہلا دن ہے۔ ریاستی حکومت کی طرف سے عیدگاہ میں نماز کرنے کی ممانعت اور بارش کو دیکھتے ہوئے عیدگاہ انتظام کمیٹی نے بھٹکل کی تمام جمعہ مساجد میں عید کی دوگانہ ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عیدگاہ انتظام کمیٹی سے ملی تفصیلات کے مطابق  جامع مسجد، خلیفہ جامع مسجد، تنظیم جمعہ مسجد، بلال جمعہ مسجد(موگلی ہونڈا) اور مخدومیہ جمعہ مسجد میں عید کی دوگانہ ٹھیک 07:00 بجے ادا کی جائے گی  جبکہ مسجد مدینہ، مسجد نور، مسجد حمزہ،  مسجد بدریہ، مسجد احمد سعید، مسجد ابوذر  اور مسجد امام بخاری  میں ٹھیک 07:15 بجے  نماز عیدالاضحیٰ ادا کی جائے گی۔

عوام الناس سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ حکومت کی ہدایات کا خیال رکھتے ہوئے دوگانہ ادا کریں ۔

اللہ تعالیٰ اس عید کو ہمارے لیے مبارک و مسعود فرمائے۔ اس عید پر پیش کی جانے والی تمام قربانیوں کو قبول کرے اور  اس عید کی برکتوں سے ہر وبا و پریشانی کا خاتمہ کرے۔ آمین

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

 
x

Check Also

بھٹکل ہڈین سمندر سے  ایک ساتھ دو نعشیں  ہوئیں برآمد: پولس نے ظاہر کیا خود کشی کا شبہ

بھٹکل: 18 ستمبر، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل کے ہڈین تعلقہ میں ...