بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / بھٹکل ہڈین سمندر سے  ایک ساتھ دو نعشیں  ہوئیں برآمد: پولس نے ظاہر کیا خود کشی کا شبہ

بھٹکل ہڈین سمندر سے  ایک ساتھ دو نعشیں  ہوئیں برآمد: پولس نے ظاہر کیا خود کشی کا شبہ

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 18 ستمبر، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل کے ہڈین تعلقہ میں واقع سمندر سے آج شام ایک ساتھ دو نعشیں بر آمد ہوئی ہیں جن کے تعلق سے پولس نے ابتدائی تحقیق کے بعد خود کشی کا شبہ ظاہر کیا ہے۔

پولس ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ان دونوں کا تعلق بنگلور سے ہے۔ ابتدائی تفتیش میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ ماں اور بیٹے کی نعشیں جن کو دو روز قبل مرڈیشور میں دیکھا گیا تھا۔

بھٹکل مضافاتی پولس تھانہ میں اس تعلق سے معاملہ درج کرلیا گیا ہے اور پولس بنگلور میں موجود ان کے رشتہ داروں سے رابطہ کرکے مزید معلومات حاصل کرنے میں لگی ہوئی ہے۔

فی الحال نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال کے مردہ خانہ میں رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ مقام بھٹکل کے مقامی لوگوں میں ہرمڈی کے نام سے مشہور ہے جہاں واقع پارک میں لوگ تفریح کی غرض سے جاتے رہتے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*