بنیادی صفحہ / بھٹکل و اطراف / مشہور شاعر عبداللہ رفیق کے انتقال پر بھٹکل دعوت سینٹر میں منعقد ہوا تعزیتی اجلاس

مشہور شاعر عبداللہ رفیق کے انتقال پر بھٹکل دعوت سینٹر میں منعقد ہوا تعزیتی اجلاس

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 5 دسمبر،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں بیک وقت اردو اور نوائطی میں شاعری کرنے والے مشہور شاعر عبداللہ رفیق صاحب  کا کل انتقال ہوا تھا۔

ان کے انتقال پر آج جماعت اسلامی ہند بھٹکل شاخ کی طرف سے دعوت سینٹر میں عصر بعد ایک مختصر تعزیتی نشست منعقد کی گئی جس میں مرحوم کی خوبیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔

اس موقع پر مولانا جعفر فقیہ ندوی، مولانا سید زبیر ایس ایم، جناب قادر میراں پٹیل،  ڈاکٹر محمد حنیف شباب صاحب ، جناب مجاہد مصطفی صاحب، جناب سمیع اللہ برماور کے علاوہ ان کے فرزند جناب یاسین صاحب اور ان کے نواسے جناب سید علی صاحب نے مرحوم کے حسنات کا تذکرہ کیا اور کہا کہ مرحوم ایک صاف دل انسان تھے   اور انہوں نے زبان و بیان کے ذریعے قوم و ملت کی بہت خدمات کی ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اس نشست کا اختتام حافظ عبدالغنی رکن الدین صاحب کی دعا پر ہوا جبکہ ناظم اجلاس جناب عبدالرؤوف ساؤنور نے شکریہ کلمات ادا کیے۔

مقامی، قومی، بین الااقوامی، تازہ ترین خبروں کے علاوہ  تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبریں انگریزی میں پانے کے لیے  bhatkallys.com کو ٹویٹر، فیس بک اور انسٹاگرام  پر فالو کریں۔ ساتھ ہی ہمارے یوٹیوب چینل کو بھی سبسکرائب کریں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*